یہ وقت جلسے جلوسوں کا نہیں سیلاب متاثرین کی مدد کا ہے ، بلاول بھٹو

Sep 09, 2022 | 16:37:PM
بلاول بھٹو ، اقوام متحدہ
کیپشن: بلاول بھٹو اور اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری پریس کانفرنس کرتے ہوئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان میں سیلاب تے تین کروڑ سے زائد لوگ سیلاب سے متاثرہوئے ،13ہزار سے زائد لوگ اپنی جانیں گنوا بیٹھے ۔
تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ بلاول بھٹو اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس کی مشترکہ پریس کانفرنس کی ۔ بلاول بھٹو نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ہمیں یقین ہے اقوام متحدہ ہمیں اکیلا نہیں چھوڑے گا ،مثاترہ علاقوں میں مختلف بیماریاں پھیل رہی ہیں ۔اقوام متحدہ کے تعاون سے پاکستانیوں کودلی سکون ملا۔بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم3کروڑ30لاکھ لوگوں کو شیلٹر فراہم کرنے کی طاقت نہیں رکھتے، سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں ،سیلاب متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض کا پھیلاو ہمارے لئے بڑا چیلنج ہے،سیلاب نے سندھ، بلوچستان، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں تباہی مچائی ہے، پاکستان میں سیلاب کے باعث بڑے پیمانے پر تباہی کا سامنا ہے۔

بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ ملک کو سیلاب کی صورتحال کا سامنا ہے یہ وقت جلسے جلوسوں کا نہیں ، ہماری توجہ اس وقت سیلاب متاثرین پر ہے ہماری اپوزیشن سے بھی درخواست ہے کہ یہ وقت سیاست کا نہیں بلکہ سیلاب متاثرین پر توجہ دینے کا ہے ۔

 اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث پاکستان میں معمول سے زیادہ بارشیں ہوئیں ۔عالمی برادری پاکستان کے سیلاب متاثرہ لوگوں کی مدد کیلئے آگے آئے ۔ موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے ترقی یافتہ ممالک کو مدد کرنا ہوگی ۔

 ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی عوام کو مشکل میں دیکھ کر بہت افسوس ہوا، سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے اقوام متحدہ اور عالمی برادری کی مدد درکار ہے،پاکستان کو ریلیف اور بحالی کی سرگرمیوں میں بڑی امداد کی ضرورت ہے، اقوام متحدہ چند دنوں میں پاکستان کیلئے امداد کی ایک اور اپیل کرے گا،دورہ پاکستان کا مقصد عالمی برادری سے پاکستان کیلئے امداد کی اپیل ہے ۔ان کا کہناتھا کہ پاکستان کی افغان مہاجرین کیلئے میزبانی لائق تحسین ہے،پاکستان اور افغانستان نے ہمیشہ دوسری کمیونٹی کو سپورٹ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:سیلاب ریلیف فنڈ: سرکاری ملازمین کی 2 دن کی تنخواہ کی کٹوتی کا فیصلہ