سونے کی قیمت میں حیران کن اضافہ

Oct 09, 2023 | 12:54:PM
 اسرائیل اور فلسطین جنگ کے نتیجے میں بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اچانک 21 ڈالر اضافہ ہو گیا۔ 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) اسرائیل اور فلسطین جنگ کے نتیجے میں بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اچانک 21 ڈالر اضافہ ہو گیا۔ 

مشرق وسطیٰ کی صورتحال کے پیش نظر بین الاقوامی صرافہ مارکیٹ میں 21 ڈالر اضافے کے بعد فی اونس سونے کا بھاؤ 1854 ڈالر ہوگیا ہے۔ عالمی صرافہ میں اضافے کی وجہ سے مقامی صرافہ بازار میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز  سونا 2400 روپے مہنگا ہونے سے فی تولہ سونا 1 لاکھ 88 سے بڑھ کر 1 لاکھ 90ہزار 400 روپے کا ہوا تھا جبکہ 10 گرام سونا کی قیمت 2837 روپے مہنگا ہونے سے ایک لاکھ 63 ہزار 237 روپے تھی۔

مزید پڑھیں:  آئی ایم ایف اور عالمی بینک کا سالانہ اجلاس، پاکستانی معاشی ٹیم شرکت کیلئے مراکش پہنچ گئی

واضح رہے کہ حال ہی میں اسرائیل اور فلسطین کے مابین جھڑپ کے باعث بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بڑھی ہیں۔

اس ضمن میں تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ کی صورتحال کے پیش نظر خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان ہے۔