قرضوں کی ری شیڈولنگ کیلئے پیرس کلب نہیں جائیں گے:اسحاق ڈار

Oct 09, 2022 | 17:40:PM
قرضوں ,ری شیڈولنگ , پیرس کلب,اسحاق ڈار
کیپشن: وزیرخزانہ  اسحاق ڈار (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)حکومت کا پیرس کلب نہ جانے کافیصلہ،وزیرخزانہ  اسحاق ڈار نے کہا کہ قرضوں کی ری شیڈولنگ کیلئے پیرس کلب نہیں جائیں گے،سابق حکومت کی وجہ سے ملک مسائل کا شکا ر ہوا۔

اسلام آباد میں وزیرخزانہ نےنیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ50ہزار ڈالر تک ایل سیز کی ادائیگی کرنے جارہے ہیں ،ایل سیز سے متعلقہ شکایات کازالہ کریں گے،بانڈ کے حوالے سے ادائیگی بھی بروقت کرینگے،اسٹیٹ بینک نے موخر ادائیگی کے حوالے سے ڈیٹافراہم کردیا، اتحادی حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی، ایٹمی دھماکوں کے بعد بھی مالی مسائل کا مؤثر حل نکالا تھا، تاجر برادری کے تحفظات دور کریں گے۔

وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ 50ہزار ڈالرز تک جتنی پینڈنگ پیمنٹ ہے وہ ریلیز ہوجائیں گی، عالمی ادارے بھی ہمارے فیصلوں کی تائید کریں گے،وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ 1998ء میں ایٹمی دھماکے کے بعد بدترین معاشی پابندیاں لگیں، ہم نے کامیابی سے ان پابندیوں کا مقابلہ کیا۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ کا کہنا تھا کہ 5 برآمدی صنعتوں کے مسائل حل کئے ہیں، حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی ، آئی ایم ایف معاہدے کی پاسداری کریں گے ، عالمی ادارے بھی ہمارے کئے گئے معاہدوں کی تائید کریں گے، تمام فیصلوں پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا۔