پاکستان کی سیمی فائنل تک رسائی کی اُمیدیں دم توڑنے لگیں

Nov 09, 2023 | 21:32:PM
پاکستان کی سیمی فائنل تک رسائی کی اُمیدیں دم توڑنے لگیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) بھارت میں جاری ون ڈے ورلڈکپ  کے سیمی فائنل تک پاکستان کی رسائی کیلئے  کرکٹ شائقین اگر مگر کا کھیل کھیل رہے تھے البتہ اب ان کی امیدیں دم توڑ گئی ہیں کیونکہ نیوزی لینڈ کی سری لنکا کے خلاف بڑے مارجن سے شکست نے پاکستانی کرکٹ شائقین کے تمام کھیل بگاڑ دیئے ہیں ۔ 

ورلڈکپ کے اہم میچ میں نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو شکست دے کر اپنا تو سیمی فائنل میں پہنچنے کا راستہ انتہائی آسان کردیا جبکہ  پاکستان کی تمام امیدوں پر بظاہر پانی پھیر دیا،پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کا سب سے آسان طریقہ یہی تھا کہ سری لنکا نیوزی لینڈ کو شکست دے لیکن پاکستان شائقین کی خواہش پوری نہ ہوسکی،نیوزی لینڈ اپنا آخری گروپ میچ جیت کر 10 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر چوتھے نمبر پر آگیا ہے۔جس کے بعد افغانستان سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگیا ہے۔

سیمی فائنل میں پہنچنے کےلیے پاکستان کو 287 رنز کے مارجن سے کامیابی حاصل کرناہوگی، پاکستان اگر پہلے بیٹنگ کرکے 300 رنز بنائے تو انگلینڈ کو 13 پر آؤٹ کرنا ہوگا۔اگر انگلینڈ پہلے بیٹنگ کرے اور تصور کیا جائے کہ انگلینڈ نے 150 رنز بنائے تو پاکستان کو یہ ہدف 3.4 اوورز میں حاصل کرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں :کترینہ کیف کا قیامت ڈھاتے"دیوالی لُک" سوشل میڈیا پر وائرل