ورلڈ کپ،پاکستان سیمی فائنل میں کوالیفائی کرگیا؟

Nov 09, 2023 | 12:11:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 آسٹریلیا کی شاندار جیت اور میکسویل کی 128 گیندوں پر 201 رنز کی ناقابل شکست اننگز کے بعد پاسکتان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات روشن ہو چکے ہیں ۔پاکستان کی ناقص پرفامنس کے باوجود بھی اگر مگر کے کھیل میں پاکستان کی سیمی فائنل میں پہنچنے کی راہیں کافی حد تک آسان ہو گئی ۔کل سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونیوالا معرکہ پاکستان کے لیے بھی اہمیت کا حامل ہوگا۔کیونکہ اس میچ کا رزلٹ ہی پاکستان کی سیمی فائنل میں جانے امکانات کو 90 فیصد تک لے آئے گا۔پروگرام ’10تک ‘کے میزبان ریحان طارق نے کہا ہے کہ اگر مگر کے اس کھیل میں پاکستان کس طرح اب سیمی فائنل میں جا سکتا ہے اس سے متعلق ہم آپ کو دکھاتے ہیں ایک رپورٹ سے آپ کو پوائنٹس ٹیبل اور پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات کا بہتر اندازہ ہو سکے گا،دوسری جانب کل کے میچ میں آسٹریلوی بیٹر گلین میکسویل نے ناقابل یقین ڈبل سنچری اسکور کرتے ہوئے افغانستان کے جبڑوں سے شاندار فتح چھین لی۔ کل ان لوگوں نے جو کرشموں اور معجزات پر یقین رکھتے ہیں انھوں نے انڈیا کے معاشی دارالحکومت ممبئی کے وانکھیڑے سٹیڈیم میں گلین میکسویل کے کھیل کی شکل میں ایک کرشمے کو انجام پذیر ہوتے دیکھا۔ آسٹریلین آل راؤنڈر گلین میکسویل کی اننگز نے یہ بتا دیا کہ کوئی کھلاڑی اپنی ہمت سے کیا کچھ کر سکتا ہے۔ میکسویل نے جن چار گیندوں کے ساتھ میچ ختم کیا، ان میں انھوں نے پہلے دو چھکے، پھر ایک چوکا اور پھر ایک چھکا لگایا۔ وہ یہ شاٹ اس وقت لگا رہے تھے جب وہ بمشکل اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کے قابل تھے۔ وہ نہ تو دوڑنے کی پوزیشن میں تھے اور نہ ہی گیندیں کھیلتے ہوئے اپنی ٹانگوں میں کوئی حرکت کرنے کے ہی قابل تھے۔ میکسویل نے کریز پر کھڑے کھڑے تاریخ رقم کی۔ انھوں نے ڈبل سنچری بنائی۔ جس میں انھوں نے آخری 100 رنز تقریباً بغیر دوڑے مکمل کیے کیونکہ وہ کریمپس کی وجہ سے شدید درد کا شکار تھے اور ہل بھی نہیں سکتے تھے۔ میکسویل نے اس اننگز میں نہ صرف آسٹریلیا کو شکست سے بچایا بلکہ 128 گیندوں پر 201 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر تاریخ میں اپنا نام بھی درج کرایا۔ اس اننگز میں میکسویل نے پہلے 100 رنز میں 10 چوکے اور تین چھکے لگائے تھے۔ اس کے بعد کے 101 رنز کے لیے میکسویل نے سات چھکے اور 11 چوکے لگائے۔ویڈیو دیکھیں 

دیگر کیٹیگریز: ویڈیوز
ٹیگز: