طورخم بارڈر پر افغان خاتون کو ہراساں کرنے کا الزام، ایف آئی اے اہلکار معطل

Nov 09, 2022 | 10:00:AM
طورخم بارڈر پر افغان خاتون کو ہراساں کرنے کا الزام، ایف آئی اے اہلکار معطل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) افغان خاتون کو ہراساں کرنے کے الزام میں طورخم امیگریشن چیک پوسٹ پر تعینات ایف آئی اے کے ہیڈ کانسٹیبل کو معطل کردیا گیا۔

پشاور میں ایف آئی اے کے ڈائریکٹر آفس کی جانب سے جاری حکم نامے میں بتایا گیا کہ امیگریشن کے عمل کے دوران افغان خاتون کو ہراساں کرنے کے الزام میں ملوث اہلکار کامران نواز کو معطل کرکے محکمے کے پشاور والے دفتر میں رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔

کچھ روز قبل مقامی انسانی حقوق کے سرگرم ارکان اور لیبر یونین کے رہنماؤں نے طورخم میں افغان خاتون کے ساتھ قابل اعتراض رویے اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث ایف آئی اے کے عملے پر الزامات لگائے تھے۔

انہوں نے الزام لگایا تھا کہ قابل اعتراض اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث عہدیدار ملک کا نام بدنام کر رہے ہیں اور اس سے پاکستان اور افغانستان کے دو طرفہ تعلقات پر بھی اثر پڑ سکتا ہے۔

نہوں نے الزام لگایا کہ ایف آئی اے اسٹاف نے بھاری رقم کے بدلے متعدد افغان شہروں کو جعلی ویزے فراہم کیے تھے اور انہی افغان شہریوں نے پاکستان کی سرزمین استعمال کرتے ہوئے یورپی ممالک اور امریکا کا سفر کیا تھا۔