میٹرک امتحانات ، بورڈآف انٹرمیڈیٹ کا حکومت سے بڑا مطالبہ 

May 09, 2022 | 18:30:PM
امتحانی مرکز
کیپشن: امتحانی سنٹر کی فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)لاہوربورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے میٹر ک کے امتحانات کے دوران لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا مطالبہ کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق لاہور بورڈ نے پیر کولیسکو حکام سے امتحانی مراکز میں لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔بورڈ حکام نے کہا کہ امیدواروں کی سہولت کے لیے امتحانی مراکز کو لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ رکھا جائے۔بورڈ حکام کا کہنا تھا کہ گرمیوں میں لوڈ شیڈنگ کے باعث امیدواروں کے پرچے حل کرنا مشکل ہو سکتا ہے۔
واضح رہے کہ لاہور سمیت پنجاب بھر کے 9 تعلیمی بورڈز کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات منگل سے شروع ہو رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:رانا ثنا اللہ کا گورنر پنجاب کو بڑا مشورہ