ایران کا دوسرا فوجی سیٹلائٹ ” نور دوم ‘‘ خلا میں روانہ

Mar 09, 2022 | 10:25:AM
ایران کا دوسرا فوجی سیٹلائٹ خلا میں روانہ
کیپشن: ایران فوجی سیٹلائٹ نور دوم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) تہران نے اپنا دوسرا فوجی سیٹلائٹ’’ نور دوم ‘‘خلا میں بھیج دیا ہے،نیا فوجی سیٹلائٹ نور دوم تین مراحل پر مشتمل ‘قاصد‘ نامی خلائی راکٹ کے ذریعے شہر شاہرود کے لانچنگ مرکز سے خلا میں بھیجا گیا۔

فوجی سیٹلائٹ کے خلا میں روانہ کرنے کی تصدیق ایرانی انقلاب اسلامی کور (IRGC) کی طرف سے کی گئی ہے، ایرانی میڈیا کے مطابق یہ سیٹلائٹ اب زمین سے 500 کلومیٹر  کی بلندی پر خلا میں اپنے مدار میں گردش میں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عثمان بزدار کو ہٹانے کا مشن۔علیم خان لندن چلے گئے

یاد رہے ایران نے اپنا پہلا فوجی سیٹلائٹ ”نور اول” اپریل 2020 میں خلا میں بھیجا تھا اور وہ اس وقت زمین سے 425 کلومیٹر  کی بلندی پر اپنے مدار میں گردش میں ہے۔

امریکہ کا کہنا ہے کہ تہران فوجی سیٹلائٹس کو خلا میں بھیجنے کے لیے طویل فاصلے تک رسائی کو یقینی بنانے والی بیلسٹک ٹیکنالوجی کا استعمال کر ر ہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ کیمرون ڈیاز نے اپنا منہ نہ دھونے کی وجہ بتا دی

واضح رہے کہ  فوجی سیٹلائٹ ایک ایسے وقت پر خلا میں بھیجا گیا ہے، جب ویانا میں ایرانی جوہری مذاکرات جاری ہیں۔