آئین کے تحفظ کا اصل فورم سڑکیں نہیں پارلیمنٹ ہے، نوازشریف 

Jun 09, 2024 | 16:17:PM
آئین کے تحفظ کا اصل فورم سڑکیں نہیں پارلیمنٹ ہے، نوازشریف 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم محمد نوازشریف کا کہناہے  کہ آئین کے تحفظ کا اصل فورم سڑکیں نہیں پارلیمنٹ ہے،سڑکوں چوراہوں پہ بے مقصد ہنگاموں سے ہمیشہ آئین اور جمہوریت کو نقصان پہنچا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم محمد نوازشریف سے  آج مری  میں ڈپٹی چئیرمین سینٹ سیدال خان نےملاقات کی، ملاقات میں مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈرسینیٹر عرفان صدیقی بھی موجود تھے۔

ملاقات میں نواز شریف نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ  آئین کے تحفظ اور قانون کی سربلندی کے لئے سڑکوں پر بے مقصد احتجاج کے بجائے پارلیمنٹ کو مضبوط کرنا ہوگا کیونکہ یہی اس کا اصل فورم ہے۔

انہوں نے کہا کہ سڑکوں چوراہوں پہ بے مقصد ہنگاموں سے ہمیشہ آئین اور جمہوریت کو نقصان پہنچا ہے۔

سینیٹر سیدال خان نے اُنہیں مسلم لیگ (ن) کا صدر منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی  جبکہ  نوازشریف نے ڈپٹی چئیرمین سینٹ کو عہدہ سنبھالنے پر مبارک دی اور توقع ظاہر کی کہ وہ ایوان بالا میں وفاق کی مضبوطی، قومی یک جہتی اور جمہوریت کے فروغ کے لئے موثر کردار ادا کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:گنڈا پورحکومت کو خطرہ اپوزیشن نے مضبوط اتحاد بنالیا

اس موقع پر سینٹ میں مسلم لیگ (ن) پارلیمانی پارٹی کے لیڈر سینیٹر عرفان صدیقی بھی موجود تھے۔