اینٹی کرپشن کی کارروائی ، 2اہم عہدےدار گرفتار

Jun 09, 2023 | 17:05:PM
اینٹی کرپشن کی کارروائی ، 2اہم عہدےدار گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عیسیٰ ترین) اینٹی کرپشن بلوچستان نے محکمہ خوراک کے ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ صلاح الدین اور اسسٹنٹ فوڈ کنٹرول عالمگیر جعفر گرفتار کرلیا۔

 اینٹی کرپشن  حکام بلوچستان کے مطابق محکمہ خوراک کے دونوں افسران کو بدعنوانی اور سرکاری خزانہ کو نقصان پہنچانے کے کیس میں گرفتار کیا گیا، ملزم نے بطور پی سی آر انچارج سریاب ایک فلور مل کو خلاف قانون گندم کے ایک لاکھ 26 ہزار 9 سو اور 91 بوریاں جاری کیں، دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے، ملزم نے مذکورہ فلور مل سے عام مارکیٹ میں ایک بوری آٹے جاری کرنے کا بھی کوئی ثبوت یا ریکارڈ پیش نہیں کیا جاسکا۔

یہ بھی پڑھیں: پرویز الہی کے جوڈیشل ریمانڈ کیخلاف دائر درخواست پر سماعت کل تک ملتوی
ملزمان کے خلاف درج کی گئی ایف آئی کے متن کے مطابق ملزم نے بطور پی سی آر انچارج سریاب ایک فلور مل کو خلاف قانون گندم کے ایک لاکھ 26 ہزار 991 بوریاں جاری کیں، اس اقدام سے سبسڈی کے مد میں سرکاری خزانے کو 8 کروڑ 72 لاکھ  68 ہزار 2 سو اور 15 روپے کا نقصان ہوا، بدعنوانی 2018- 2019 کے سیزن کے دوران کی گئی، اس وقت کے ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ نے اس عمل کی نگرانی نہیں کی۔