غلاف کعبہ کو نماز عشاء کے بعد 3 میٹر اوپر اٹھا دیا جائے گا 

Jun 09, 2023 | 15:13:PM
 ایام حج میں حسب روایت غلاف کعبہ کو آج نماز عشاء کے بعد تین میٹر اوپر اٹھا دیا جائے گا۔ 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) ایام حج میں حسب روایت غلاف کعبہ کو تین میٹر اوپر اٹھا دیا جاتا ہے،یہ عمل آج نماز عشاء کے بعدکیا جائے گا۔

حرمین شریفین انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہر سال موسم حج کے موقع پر روایت کے مطابق غلاف کعبہ کو  تین میٹر اوپر اٹھایا جائے گااور چاروں اطراف سفید کپڑے سے ڈھانپ دیا جائے گا۔ اس روح پرور تقریب میں غلاف کعبہ بنانے والی کسوہ فیکٹری کے ماہرین شرکت کریں گے۔ 

غلاف کعبہ کو دوران حجاج کے بار بار چھونے اور اسے پھٹنے سے بچانے کے لئے اوپر کر دیا جاتا ہے۔ ایام حج کے بعد غلاف کعبہ کو سابقہ پوزیشن پر بحال کر دیا جاتا ہے۔ 

خیال رہے کہ کورونا کی وجہ سے گزشتہ دو سالوں سے یہ رسم ادا نہیں ہوسکی تھی۔