وفاقی بجٹ،سرکاری ملازمین کے مطالبات، ڈیڈ لاک برقرار

Jun 09, 2023 | 12:49:PM
وفاقی بجٹ،سرکاری ملازمین کے مطالبات، ڈیڈ لاک برقرار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وفاقی بجٹ 2023-24 اور  سرکاری ملازمین کے مطالبات،حکومت اور سرکاری ملازمین قیادت کے درمیان ڈیڈ لاک برقرار ہے۔

اسلام آباد میں سرکاری ملازمین کا پاک سیکرٹریٹ کے مرکزی گیٹ پر گزشتہ روز سے احتجاجی دھرنا جاری،انتظامیہ نے سرکاری ملازمین کی وزارت خزانہ کے سامنے دھرنا دینے کی کوشش ناکام بنا دی ۔

آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس کا کہنا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک دھرنا جاری رہے گا، آج بجٹ میں حکومت سرکاری ملازمین کے مطالبات منظور کرے،گریڈ ایک سے 16 تک ملازمین کو 150 فیصد ڈسپیریٹی ریموول الاؤنس دیا جائے، یوٹیلیٹی الاؤنس سے محروم تمام ملازمین کو مہنگائی کے تناسب سے یوٹیلیٹی الاؤنس دیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: ہڑتال کااعلان ہو گیا

آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس نے مطالبہ کیا کہ ہاؤس رینٹ الاؤنس، میڈیکل الاؤنس، کنوینس الاؤنس میں 200 فیصد اضافہ کیا جائے،وفاقی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 100 فیصد اضافہ کیا جائے،اپ گریڈیشن پانے والے ملازمین کو خیبرپختونخوا حکومت کی طرز پر مراعات دی جائیں، معذور ملازمین کے کنوینس الاؤنس کو صوبوں کی طرز پر 2 سے بڑھا کر 6 ہزار کیا جائے، مزدور کی اجرت کم از کم 40 ہزار مقرر کی جائے،کنٹریکٹ، ڈیلی ویجز، ایڈہاک ملازمین ریگولر کر کے مستقل پالیسی بنائی جائے۔