واٹس ایپ صارفین کیلئے ایک اور بڑی خوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)واٹس ایپ کےلئے خوشخبری، دنیا بھر میں مقبول ترین میسجنگ سروس کی اپلی کیشن واٹس ایپ اپنے چیٹ فیچر میں بڑی تبدیلیاں کرنے کیلئے تیار ہے ۔
بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق میٹا کی زیر ملکیتی ایپلی کیشن واٹس ایپ نے صارفین کی سہولت کیلئے غلطی سے ڈیلیٹ کیا گیا میسیج یا دوسرا مواد واپس حاصل کرنے کے فیچر پر کام شروع کر دیا ہے اور ممکن ہے کہ آئندہ چند ہفتوں میں یہ فیچر آزمائشی بنیادوں پر متعارف کرایا دیا جائے گا،اس فیچر پر 2021 اکتوبر سے کام ہو رہا تھا لیکن دیگر فیچر کی وجہ سے یہ اس فیچر پر کام تاخیر کا شکار ہو گیا لیکن اب اس پر کام تیز کر دیا گیا ہے۔
اس سے پہلے واٹس ایپ نے اپنے چیٹ فیچر میں ایک بڑی تبدیلی کی تیاری بھی کر رکھی ہے جس کے ذریعے واٹس ایپ صارفین چیٹ میں اپنے بھیجے گئے پیغام کو ’’ایڈٹ‘‘ کرسکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: تیز ہوائیں۔بارش کاامکان۔محکمہ موسمیات کی بڑی پیشگوئی
خیال رہے کہ واٹس ایپ نے حال ہی میں کسی بھی میسیج پر ’’ری ایکشن‘‘ کے ذریعے رائے کا اظہار کرنے کا فیچر بھی متعارف کرایا تھا،’’ ری ایکشن‘‘ فیچر بلکل ایسے ہی کام کرے گا، جیسے فیس بک، انسٹاگرام اور مسینجر کے میسیج پر صارفین ایموجیز کے ذریعے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہیں۔