الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی تیاری شروع۔۔آزاد کشمیر انتخابات میں تجربہ ہو گا 

Jun 09, 2021 | 19:36:PM
 الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی تیاری شروع۔۔آزاد کشمیر انتخابات میں تجربہ ہو گا 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (24نیوز)وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز نے کہا کہ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے  الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی تیاری شروع کردی۔ آزاد کشمیر انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنک مشینا ستعمال کرنا چاہتے ہیں تاہم اس کا فیصلہ الیکشن کمیشن کرے گا۔
 تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز نے کہاکہ الیکشن کمیشن نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے کچھ معیارات طے کیے ہیں، وزارت سائنس ایک ماہ میں نئی الیکٹرانک ووٹنگ مشین بنا لے گی، نئی مشین الیکشن کمیشن کے معیارات کے مطابق ہوگی۔
 انہوں نے کہاکہ پاکستان میں 35 سو سے چار ہزار میگا واٹ بجلی ناقس الیکٹرانک آلات کی وجہ سے اضافی استعمال ہورہی ہے، پنکھوں کو اپ گریڈ کر کے 2500 سے 3 ہزار میگاواٹ بجلی بچائی جا سکتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ الیکٹرانک آلات کو سٹینڈرڈائز کیا جائے تو 75فیصد بجلی کی بچت ہوسکتی ہے۔ 
 شبلی فرازنے کہاکہ پاکستان نیشنل ورلڈ ایکریڈیٹیشن کونسل کا ادارہ برآمدات کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے ،یہ ادارہ پاکستانی مصنوعات کو عالمی معیار کے مطابق لا سکتا ہے ،ہم ے پاکستان کو آگے لے جانا ہے ،ہم نے اداروں کو فعال بنانا اور ان کی استعداد اور معیار کو بہتر بنانا ہے،ہم ایک لیبارٹری سے ٹیسٹ کراتے ہیں تو ایک رزلٹ اور دوسری لیبارٹری سے دوسرا رزلٹ ملتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ جتنا عرصہ وزیر سائنس و ٹیکنالوجی ہیں اس کے 17 اداروں کو فعال بناﺅں گا۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں عالمی سطح پر جانے کے لیے کچھ معیار مقرر کرنے ہوں گے،معیار بہتر ہونے سے معیاری مصنوعات پیدا ہوں گی اور برآمدات میں اضافہ ہوگا۔ 
بعد ازں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہاکہ جتنے بھی انتخابات ہوئے ہیں وہ متنازعہ رہے ہیں، الیکشن اگر ٹیکنالوجی سے ہو تو فرق آ گا،ٹیکنالوجی اب حقیقت بن گئی ہے، ہمارے الیکشن ہمیشہ متنازعہ رہتے ہیں، اگر اپوزیشن اس حقیقت سے آنکھیں چرانا چاہتی ہے تو اپوزیشن وہی الیکشن چاہتے ہیں جس میں دھاندلی ہو۔ انہوںنے کہاکہ اپوزیشن اگر ای وی ایم کو دیکھ بغیر دیکھے فیصلہ کرے تو یہ بچگانہ حرکت ہے، اپوزیشن ایڑھی چوٹی کا زور لگا رہے ہیں کہ انتخابات پرانے طریقے سے ہو، شفاف نہ ہو۔ انہوںنے کہاکہ امید ہے جو بھی ای وی ایم کے فیچر ہے وہ الیکشن کمیشن کو منظور ہو، اگلے مہینے میں ہم ای وی ایم کو متعارف کر دےنگے،پارلیمنٹ کے سامنے، عوام کے سامنے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کو رکھےںگے ۔
 انہوں نے کہاکہ ہماری کوشش ہے کہ جتنے بھی الیکشن ہو چاہے پریس کلب کے الیکشن ہو وہ شفاف ہو۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ پورا پاکستان بجٹ کی طرف دیکھ رہا ہے، گزشتہ دو سال بہے مشکل سے گزارے، عمران خان اور انکی ٹیم ثابت قدم رہی،اب اچھی خبریں آرہی ہیں، اب معیشت، ایکسپورٹس مثبت ہیں، اب معیشت ایک پٹری پہ چڑھ گئی ہے، بجٹ میں نئی ٹیکسز کا اندیشہ نہیں ، انہوںنے کہاکہ نئی مشین الیکشن کمیشن کے تمام اعتراضات دور کریں گے ،آئندہ ماہ مشین تیار کر کے پارلیمنٹ کے سامنے رکھیں گے ،اپوزیشن دیکھ کر اس پر رائے دے سکتی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ہم چاہتے ہیں آنے والے ہر الیکشن میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین استعمال ہو ۔ 
یہ بھی پڑھیں۔ سیلفی لیتی ہوں تو محسو س ہوتا ہے کوئی خواجہ سرا کھڑا ہے۔۔ادا کا رہ ایمان علی کا حیرت انگیز انکشاف