کم قیمت ہاﺅسنگ سکیم متعارف کرانے کا فیصلہ

Feb 09, 2022 | 21:12:PM
ہاﺅسنگ سیکم۔اجلاس۔کم آمدنی۔پیپلزپارٹی۔سروے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ( 24نیوز)ایڈمنسٹریٹر کراچی اور ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی صدارت میں اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے پیش نظر کراچی میں کم قیمت ہاﺅسنگ اسکیم متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہاکہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت شہریوں کے لئے ہاﺅسنگ اسکیم متعارف کروائی جائے گی، کم قیمت ہاﺅسنگ اسکیم کم آمدنی والے طبقے کو رہائشی سہولت مہیا کرے گی۔
پروجیکٹ ڈائریکٹر اورنگی کو رہائشی اسکیم کے لئے زمین کا سروے کرنے کی ہدایت کی ہے، دیگر علاقوں میں بھی ہاﺅسنگ اسکیم بنانے کے لئے محکمہ لینڈ سروے شروع کرے گا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ عوام مہنگائی کے ہاتھوں پریشان ہے اور لا تعداد لوگوں کو سر چھپانے کی جگہ درکار ہے، پیپلز پارٹی کے وژن کے مطابق عوام کو رہائشی سہولتیں مہیا کرنے کے لئے اقدامات کررہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں۔حکومت کو بڑا جھٹکا۔۔فیصل واوڈا تا حیات نااہل قرار