موسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے اہم خبر سنا دی

Feb 09, 2022 | 09:57:AM
محکمہ موسمیات،پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا ، بارش،کشمیر ، گلگت بلتستان ،برفباری 
کیپشن:  آسمان پر بادلوں کا منظر(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)محکمہ موسمیات نے آج شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا میں بارش کی پیشگوئی کردی جبکہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بادل برسنے اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  آج  رات گئے لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ میں بونداباندی مری اور گلیات میں بارش اور برفباری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ خیبرپختونخوا میں چترال، سوات، ایبٹ آباد میں بھی ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ بلوچستان اور سندھ میں موسم خشک رہے گا جبکہ کراچی میں بارش  کے بعد موسم مزید سرد  ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں:گینگ ریپ کا شکار بہن کیساتھ بھائی نے ایسا سلوک کیا کہ انسانیت بھی شرما جائے