میاں صاحب سلیکشن سے نہیں الیکشن لڑ کر آئیں، بلاول بھٹو

Dec 09, 2023 | 16:29:PM
 میاں صاحب سلیکشن سے نہیں الیکشن لڑ کر آئیں، بلاول بھٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ  پیپلزپارٹی نے ہمیشہ الیکشن کا مطالبہ کیا اور سلیکشن کے خلاف کام کیا، میاں صاحب چیلنج کرتا ہوں سلیکشن سے نہیں الیکشن لڑ کر آئیں۔

تفصیلا ت کے مطابق تیمر گرہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ رائیونڈ کا وزیراعظم چاہتا ہے مجھے چوتھی بار سلیکٹ کیا جائے، جو تین بار فیل ہوا وہ چوتھی بار کونس تیر مارے گا۔

 انہوں نے کہا کہ آئی جے آئی بنا کر بھی یہ سلیکٹ ہوا تھا، میاں صاحب انہی سے ٹکرائے جنہوں نے دو تہائی اکثریت دلائی، میاں صاحب نے ایک بار پھر حکومت دلوانے والوں سے لڑنا ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ اگر چوتھی بار ملی تو میاں صاحب وہی روایتی پرانی سیاست کریں گے، ہم تین بار بھگت چکے، اب چھوتھی بار بھگتنا پڑے گا، میاں صاحب جن سے دو تہائی اکثریت مانگ رہے ہیں وہ کہہ رہے ہیں کدھر سے دیں، اگر اکثریت ملی تو پھر نقصان آپ کا ہوگا۔

سابق وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ زمان پارک کے وزیراعظم نے عوام سے جھوٹے وعدے کئے تھے، زمان پارک کے وزیراعظم کے دور میں انتقامی سیاست عروج پر تھی، ایک سیاسی جماعت چاہتی ہے کہ الیکشن جیت کر مخالفین سے انتقام لے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ زمان پارک، رائے ونڈ والا ہمارا کوئی سیاسی مخالف نہیں، ہمارا مقابلہ مہنگائی،غربت، بے روزگاری سے ہے، وعدہ ہے بھٹو کا روٹی، کپڑا اور مکان کا نعرہ پورا کریں گے، ہم شہید محترمہ کے خواب کو پورا کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:ن لیگ اور آئی پی پی سیٹ ایڈجسٹمنٹ فارمولہ اور امیدواوں کا چناؤ کرے گی

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی کا مزید کہنا تھا کہ عوام نے ساتھ دیا تو پیپلزپارٹی حکومت بنائے گی، پیپلزپارٹی نے ہمیشہ الیکشن کا مطالبہ کیا اور سلیکشن کے خلاف کام کیا، میاں صاحب چیلنج کرتا ہوں سلیکشن سے نہیں الیکشن لڑ کر آئیں۔