معاشرے میں بہتری کیلئے رویوں میں تبدیلی کی ضرورت ہے: نگران وزیراعظم

Dec 09, 2023 | 12:10:PM
معاشرے میں بہتری کیلئے رویوں میں تبدیلی کی ضرورت ہے: نگران وزیراعظم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ ملک میں امن کیلئے سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھ کر قانون سازی کرنا ہوگی, ملازمت کی نوعیت جو بھی ہو ہمیں اپنا کام ایمانداری اور پوری لگن سے کرنا چاہیے.

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پولیس کے سابق انسپکٹر جنرلز کی 7 ویں سالانہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نگران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہمیں بہت سے چیلنجز درپیش ہیں، پولیس نے ملک میں امن کیلئے بہت قربانیاں دی ہیں،انہوں نے کہا کہ ہم محکمہ پولیس کے مقروض ہیں، پولیس کو اپنی ساکھ برقرار رکھنے کیلئے کوشش کرنی ہوتی ہے، نرسنگ اور پولیس کے مقدس پیشوں کی حرمت کا خیال نہیں رکھا گیا۔

انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ آئین کے تحت کوئی فرد یا گروہ پر تشدد کارروائیوں میں ملوث نہیں ہوسکتا، کوئی بھی معاشرہ افراتفری کا متحمل نہیں ہو سکتا، بدامنی کے خلاف قانون نافذ کرنے والے ادارے صف اول میں نظر آتے ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 90 ہزار افراد شہید ہوئے۔

نگران وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ معاشرے میں بہتری کیلئے رویوں میں تبدیلی کی ضرورت ہے، ملک میں امن کیلئے سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھ کر قانون سازی کرنی چاہیے۔