شوکت ترین کے سینیٹر بننے کی راہ میں ایک اور رکاوٹ دور

Dec 09, 2021 | 22:13:PM
سینیٹ کی خالی نشست، پی ٹی آئی، امیدوار شوکت ترین، کاغذات نامزدگی، اپیل مسترد
کیپشن: شوکت ترین فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پشاور سے سینیٹ کی خالی نشست پر انتخاب کیلئے پی ٹی آئی کے امیدوار شوکت ترین کے کاغذات نامزدگی کے خلاف اپیل مسترد کردی گئی۔الیکشن ٹربیونل نے شوکت ترین کو خیبر پختونخوا سے سینٹ الیکشن لڑنے کیلئے اہل قرار دے دیا۔
شوکت ترین کے کاغذات نامزدگی کو اے این پی کے امیدوار شوکت امیر زادہ نے الیکشن ٹریبونل میں چیلنج کیا تھا۔پشاور میں الیکشن ٹریبونل نے خیبر پختونخوا سے سینیٹ کی خالی ہونے والی نشست پر انتخاب کیلئے پی ٹی آئی کے امیدوار شوکت ترین کے کاغذات نامزدگی کے خلاف اپیل پر سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: سکولوں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا فیصلہ کب ہوگا؟ بڑی خبر آگئی
وکیل درخواست گزار بیرسٹر مدثر امیر نے سماعت کے دوران کہا کہ الیکشن شیڈول جاری ہونے پر ووٹر لسٹ منجمد ہوجاتا ہے۔ شوکت ترین کا ووٹ الیکٹورل رول میں درج نہیں ہے۔ الیکٹورل رول میں ووٹ درج نہ ہونے پر شوکت ترین خیبرپختونخوا سے سینیٹ انتخاب نہیں لڑسکتے۔اس موقع پر پی ٹی آئی کے امیدوار شوکت ترین کے وکیل علی گوہر درانی ایڈووکیٹ نے ٹریبونل کو بتایا کہ سینیٹ کیلئے الیکشن کمیشن کا سرٹیفکیٹ ہی کافی ہوتا ہے، ٹریبونل کے جج جسٹس سید محمد عتیق شاہ نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد اپیل خارج کردی۔ 

یہ بھی پڑھیں: جنرل راوت حادثے کے بعد کیا مانگتے رہے؟ عینی شاہد کا اہم بیان