پاکستان میں پلاسٹک سے پہلی سڑک بنا دی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی گورنمنٹ کی جا نب سےاسلام آباد میں پلاسٹک سے ملک کی پہلی سڑک بنا دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:سیالکوٹ واقعہ، سری لنکا میں موجودحفیظ، عامر، شعیب سمیت پاکستانی کھلاڑیوں کے بارے میں اہم خبر
وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے پلاسٹک سے بننے والی پہلی سڑک کی تصاویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شیئر کیں۔ان کا کہنا ہے کہ اسلام آباد پلاسٹک سے ملک کی پہلی سڑک بنائی گئی ہے۔ یہ سڑک 8 سے 10 ٹن استعمال شدہ پلاسٹک سے تعمیر کی گئی ہے۔پلاسٹک کی پہلی سڑک اسلام آباد کے اتاترک ایوینیو پر بنائی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:موٹر وے پر حملے کی دھمکی۔۔خبردار،ہوشیار
اسلام آباد میں پلاسٹک سے بننے والی پہلی سڑک....
— Zartaj Gul Wazir (@zartajgulwazir) December 8, 2021
اس سڑک کی تعمیر میں 8 سے 10 ٹن استعمال شدہ پلاسٹک استعمال کیا گیا ہے @CleanGreenPK #plasticpollution #UNEP pic.twitter.com/qosIEkTmJ6