پاکستان کو 8سال بعد انٹرنیشنل فٹ بال میچ کی میزبانی کا موقع مل گیا

Aug 09, 2023 | 20:35:PM
پاکستان کو 8سال بعد انٹرنیشنل فٹ بال میچ کی میزبانی کا موقع مل گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) فیفا ورلڈکپ 2026 کوالیفائرز کے میچ میں پاکستان کو 8 سال بعد انٹرنیشنل فٹ بال میچ کی میزبانی کا موقع مل گیا۔

فیفا ورلڈکپ 2026 کوالیفائرز کے لیے پاکستان فٹ بال ٹیم کی تیاریاں عروج پر ہیں، پاکستان فٹبال فیڈریشن کمبوڈیا سے میچ کی میزبانی کا بھی خواہاں ہے۔ اسی سلسلے میں پنجاب سٹیڈیم میں مقابلے کیلئے پنجاب سپورٹس بورڈ کو خط لکھنے کے ساتھ ساتھ جناح سٹیڈیم میں میچ کیلئے پاکستان سپورٹس بورڈ سے بھی رابطہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان، کونسے کھلاڑی آؤٹ کونسے ان؟ جانیے

پاکستان ٹیم فیفا ورلڈ کپ 2026 کوالیفائر راؤنڈ میں پہلا کوالیفائر میچ 12اکتوبر کو کمبوڈیا میں کھیلے گی جبکہ دوسرا ہوم میچ بھی کمبوڈیا کے ساتھ 17 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔ دوسرا ہوم میچ لاہور یا اسلام آباد میں کروانے کی کوشش جاری ہیں۔

واضح رہے کہ کمبوڈیا کے خلاف میچ کی میزبانی سے پاکستان کو 8 سال بعد انٹرنیشنل فٹ بال میچ کی میزبانی کا موقع ملے گا۔