مبشر کھوکھر کے قتل کی منصوبہ بندی کہاں کی گئی؟ ملزم کا سنسنی خیزانکشاف

Aug 09, 2021 | 19:16:PM
مبشر کھوکھر کے قتل کی منصوبہ بندی کہاں کی گئی؟ ملزم کا سنسنی خیزانکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) مبشر کھوکھر کے قتل میں گرفتار مرکزی ملزم کا کہنا ہے کہ مخالف گروپ اکسانے پر قتل کاارادہ جیل میں ہی کرلیا تھا۔مبشر کھوکھر نے ملزم ناظم کو شادی کی تقریب میں دیکھ لیا تھا اور اسے سلام بھی کیا۔
سی آئی اے پولیس کے مطابق مرکزی ملزم ناظم نے جیل میں ہی مبشر کھوکھر کو قتل کرنے کا ارادہ کیا۔ جیل میں مخالف گروپ کے لوگوں نے ناظم کو مبشر کھوکھر کے خلاف اکسانے میں اہم کردار ادا کیا۔
 چوہنگ کے علاقے میں واقع مانووال گائوں میں دو گروپس " کھوکھر اور گٹھا" ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق ناظم اور اس کے خاندان کے لوگ مبشر کھوکھر کے گروپ میں تھے۔ ملزم کے بھائی اسلم عرف بلا کو گٹھا گروپ نے قتل کیا۔
منشا نامی شخص نے ملزم کے بھائی کے قتل میں گواہی دینے سے انکار کر دیا، بھائی کے قتل میں گواہی نہ دینے پر ناظم نے منشا کو قتل کر دیا۔ منشا کے قتل میں ملزم کو سزائے موت اور بعد میں عمر قید ہوئی۔ مقتول اسلم بلا کے کیس کی پیروی مبشر کھوکھر نے کی۔ 
پولیس کے مطابق دوران قید جیل میں مخالف گروپ کے لوگوں نے ناظم کی ذہن سازی کی جبکہ دنوں گروپوں نے ایک دوسرے پر متعدد مقدمات درج کروا رکھے ہیں۔
قتل کے روز شادی کی تقریب میں وزیر اعلیٰ پنجاب کی موجودگی اور بدمزگی سے بچنے کے لئے مبشر کھوکھر نے ملزم کو کچھ نہ کہا۔مبشر کھوکھر نے ملزم ناظم کو شادی کی تقریب میں دیکھ لیا تھا اور اسے سلام بھی کیا۔ جیسے ہی وزیر اعلیٰ واپس جانے کے لئے نکلے تو ملزم نے باہر جاکرمبشر کھوکھر کو قتل کر دیا۔ 
 یادرہے کہ دو روز لاہور کے علاقے ڈیفنس میں صوبائی وزیر اسد کھوکھر کے بیٹے کے ولیمے میں اسد کھوکھر کے بھائی مبشر کھوکھر کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا تھا۔ 
یہ بھی پڑھیں:استعفے تیار ہیں ۔جب کہیں گے پیش کردینگے ۔ اراکین اسمبلی کی جہانگیر ترین کو یقین دہانی