روزانہ ڈیڑھ لاکھ افراد کو مفت سحری کروانے کا انتظام

Apr 09, 2023 | 11:36:AM
گوجرانوالہ میں مہنگائی کے اس دور میں روزانہ ڈیڑھ لاکھ افراد کو سحری کروائی جارہی ہے. سحری کیلئے تیار کیا گیا کھانا گھر گھر پہنچایا جاتا ہے تاکہ کسی کی عزت نفس مجروح نہ ہو.
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد اقبال رانا)    گوجرانوالہ میں مہنگائی کے اس دور میں روزانہ ڈیڑھ لاکھ افراد کو سحری کروائی جارہی ہے.  سحری کیلئے تیار کیا گیا کھانا گھر گھر پہنچایا جاتا ہے تاکہ کسی کی عزت نفس مجروح نہ ہو.

چار سال قبل گوجرانوالہ کے چار دوستوں نے مستحق افراد کیلئے سحری کے انتظام کا بیڑہ اٹھایا۔ ان چار لوگوں کی ٹیم میں اب درجنوں افراد شامل ہو چکے ہیں جو اس کارِ خیر کو بخوبی سر انجام دے رہے ہیں۔

سحری کے انتظام میں آج کل روزانہ پانچ سو دیگیں بنا کر کھانا مستحقین کے گھروں میں بھی پہنچایا جا رہا ہے۔ یہاں سحری میں کبھی چنے پکائے جاتے ہیں تو کبھی آلو گوشت، کسی دن حلیم اور کبھی بیف سے تواضع کی جاتی ہے۔

ضرور پڑھیں :دنیا کا بہترین قاری اور سب سے بہتر موذن کون؟ناموں کا اعلان کر دیا گیا

سحری پکانے کا یہ کام روزانہ نماز تراویح کے بعد شروع ہوجاتا ہے اورپھر رات گئے تک جاری رہتا ہے۔کھانا پکنے کے بعد اس کی پیکنگ اور پھر تقسیم کا اہم مرحلہ شروع ہوتا ہے جس کے لیے رضا کاروں کی بڑی ٹیم موجود ہے جو کھانے کے پیکٹ گھر گھر پہنچاتے ہیں۔

جن لوگوں کو کھانا دیا جاتا ہے ان کی فہرست رمضان سے پہلے ہی تیار کر لی جاتی ہے۔ اس سارے کام میں رازداری رکھی جاتی ہے تاکہ کسی کی عزت مجروح نہ ہو۔ان حضرات کا کہنا ہے کہ آئندہ برس روزانہ تین لاکھ افراد کیلئے کھانا مہیا کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔