مینگورہ میں دو پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث دہشتگرد مارا گیا

Sep 08, 2023 | 20:31:PM
مینگورہ میں دو پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث دہشتگرد مارا گیا
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) محکمہ انسدادی دہشتگردی مالاکنڈ ریجن کے ایک کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران پیپلز چوک مینگورہ سوات میں دو پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں مطلوب دہشتگرد نیک محمد عرف نیکو ہلاک ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق  تھانہ مینگورہ میں تعینات پولیس کانسٹیبلان اشرف علی اور عمرا خان کو رواں سال 8 جون پیپلز چوک  مینگورہ سوات بیٹ ڈیوٹی کے دوران ٹارگٹ کرکے شہید کیا گیا تھا۔ واقعے سے متعلق دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ محکمہ انسداد دہشتگردی نے باقاعدہ تفتیش کا آغاز کیا۔

گزشتہ روز (7 ستمبر) محکمہ انسداد دہشتگردی مالاکنڈ سوات کو خفیہ اطلاع ملی کہ مطلوب دہشتگرد نیک محمد عرف نیکو مینگورہ سوات کے علاقے فضا گھٹ مین روڈ پر کسی تخریبی کارروائی کے غرض سے موجود ہے۔

اطلاع کے پیش نظر سی ٹی ڈی آپریشن ٹیم نے ایس پی سی ٹی ڈی مالاکنڈ کی قیادت میں آپریشن کا آغاز کیا۔

یہ بھی پڑھیے: مانسہرہ، تحریک انصاف پارلیمنٹرینزکا پہلا ورکرز کنونشن ، جگہ جگہ لوٹے آویزاں

اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں دہشتگرد موقع پر ہلاک ہوگیا۔

ہلاک شدہ دہشتگرد نیک محمد سے ایک عدد ہینڈ گرینیڈ، ایک عدد پستول 30 بور، ایک عدد سپیئر میگزین معہ چھ عدد کارتوس اور پاکستانی شناختی کارڈ برآمد ہوا۔

بعدازاں لاش کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا۔ ہلاک شدہ دہشتگرد تحریک طالبان سوات کا ایک اہم سرگرم رکن رہا تھا اور امام ڈھیری مرکز سوات میں لوگوں کو کوڑے مارنے پر بھی مامور تھا۔