ملکہ الزبتھ کا دور اقتدار70 برس رہا 

Sep 08, 2022 | 23:23:PM
برطانوی ملکہ الزبتھ دوئم، دور اقتدار، 70برس رہا،
کیپشن: ملکہ الزبتھ دوئم، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)برطانوی ملکہ الزبتھ کا دور اقتدار70 برس رہا،ملکہ الزبتھ 21 اپریل 1926 کو لندن میں پیدا ہوئیں اور آج 8 ستمبر2022 میں انتقال کرگئیں،دنیا کی سب سے عمررسیدہ سربراہ مملکت تھیں ۔
تفصیلات کے مطابق ملک برطانیہ الزبتھ کچھ عرصے سے علیل تھیں ،ملکہ برطانیہ کا انتقال آج بیل مورل پیلس میں ہوا،ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم کی عمر 96 برس تھی ،ملکہ برطانیہ کے انتقال پر 10 روزہ سوگ کا اعلان کردیاگیاجبکہ یونین جیک سرنگوں ہو گیا۔
ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم نے 1952 میں شاہی تخت سنبھالا تھا،وہ شاہی خاندان میں طویل ترین حکمرانی کا اعزاز رکھتی تھیں ،انہوں نے 70 سال تک تخت سنبھالا،ملکہ برطانیہ الزبتھ کے بعد شہزادہ چارلس بادشاہت سنبھالیں گے ۔
ملکہ کی تدفین لندن برج آپریشن کے منصوبے کے تحت سرانجام پائے گی، ملکہ کے تابوت کو شاہی ٹرین پر سینٹ پینکراس ریلوے سٹیشن لندن منتقل کیا جائے گا، سینٹ پینکراس ریلوے سٹیشن سے تابوت بکنگھم پیلس لایا جائے گا،ملکہ کی آخری رسومات 10 روز بعد ادا کی جائیں گی، ملکہ کی آخری رسولات ویسٹ منسٹرابے پر ادا کی جائیں گی ، ملکہ کی آخری رسومات کے وقت دو منٹ خاموشی اختیار کی جائےگی، ملکہ کو کنگ جارج ششم میموریل چیپل ونڈزر میں سپردخاک کیا جائے گا، ملکہ کی آخری رسومات کے روز قومی تعطیل ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں: برطانوی ملکہ الزبتھ 96برس کی عمر میں انتقال کر گئیں