ورلڈکپ؛بھارت نے آسٹریلیا کو 6وکٹ سے شکست دیدی

Oct 08, 2023 | 13:07:PM
ورلڈکپ؛بھارت نے آسٹریلیا کو 6وکٹ سے شکست دیدی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(افضل بلال) بھارت نے ورلڈکپ کے پانچویں میچ میں ویرات کوہلی اور کے ایل راہول کی ذمہ درانہ بیٹنگ کی بدولت آسٹریلیا کو با آسانی 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔

 بھارتی بیٹرز نے آسٹریلیا کا 200 رنز کا ہدف 42 ویں اوور میں پورا کر لیا، 2 رنز پر 3 کھلاڑی  آؤٹ ہونے کے بعد ویرات  کوہلی اور کے ایل راہول نے ٹیم کو سنبھالا۔ویرات کوہلی نے 85 اور کے ایل راہول نے ناقابل شکست 97  رنز بنائے اور ٹیم کو جیت دلوائی۔ 

 بھارتی شہر چنئی کے چدم بھرم سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے آئی سی سی ورلڈ کپ کے پانچویں میچ میں آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا کی پوری ٹیم آخری اوور کی تیسری گیند پر 199 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی، بھارت کی جانب سے  روندرا جدیجا نے 3، کلدیپ یادیو، جسپریت بمراہ نے 2، 2 جبکہ ایشون، محمد سراج اور پانڈیا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔200 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارت کی جانب سے اننگز کا مایوس کن آغاز ہوا۔

قبل ازیں بھارتی سٹار بولر بمراہ نے آتے ہی بھارت کو کامیابی دلائی، آسٹریلیا کے اوپنر بلے باز مچل مارش بنا کوئی رنز بنائے پویلین لوٹ گئے یوں کینگروز نے پہلی وکٹ 5 رنز پر گنوا دی۔ ڈیوڈ وانر اور سٹیو سمتھ  نے تھوڑی ذمہ دارانہ بلے بازی کی لیکن ایلکس کیری، میکس ویل، کیمرون گرین اور مارنس لبوشین کچھ خاص کارگردگی نہ دکھا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: کپتان انجرڈ، ورلڈ کپ کے دوسرے میچ سے باہر

بھارت کی جانب سے رویندرا جدیجہ نے 3، بمراہ اور اشون نے ایک ایک جبکہ کلدیپ یادو نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

بھارت میں جاری آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے پانچویں میچ میں آسٹریلیا نے میزبان بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ ٹاس کے موقع پر دونوں کپتانوں نے ورلڈ کپ کا آغاز فاتحانہ انداز میں کرنے کا عزم ظاہر کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز چنئی میں ہونے والے موسلادھار بارش سے یہ میچ متاثر ہو سکتا ہے، میدان میں نمی موجود ہے جس کا بھرپور فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے، آج بھی میچ کے دوران بارش کا امکان ہے۔

خیال رہے کہ دونوں ٹیموں میں ایک ایک اہم کھلاڑی میچ کا حصہ نہیں ہیں، بھارت کے اوپنر بلے باز شبمن گل اور آسٹریلیا کے مارکوس سٹوئنس میچ کا حصہ نہیں ہیں۔