پی ٹی آئی رہنما حامدزمان 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

Oct 08, 2022 | 13:59:PM
پی ٹی آئی رہنما حامدزمان 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے
سورس: گو گل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہین عتیق )ایف آئی اے نے پی ٹی آئی رہنما حامدزمان کو ضلع کچہری پیش کردیا گیا ۔عدالت نے  پی ٹی آئی رہنما حامد زمان 2روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کےحوالے کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حامد زمان کو جوڈیشل مجسٹریٹ غلام مرتضیٰ کی عدالت پیش کیاگیا  اور ایف آئی اے کی جانب سےحامد زمان کے14روزوہ جسمانی ریمانڈکی استدعا کی گئی۔ملزم حامد زمان کی جانب سے خواجہ حارث عدالت میں پیش ہوئے اور  وکیل خواجہ حارث نے حامد زمان کے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کی ۔ 

ضرور پڑھیں : سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی بڑی مشکل میں پھنس گئے

ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نےممنوعہ فنڈنگ کیس کی انکوائری کی ہے اور امریکہ سے بینک اکاؤنٹس کو چلایا جا رہا ہے تقریباً6کروڑ کی رقم کو لایا گیا ہے ۔ ٹرسٹ کی جانب سےجوکام ہوناچاہیےتھانہیں ہوا  جو بھی رقم منگوائی گئی اسے سیاسی طورپراستعمال کیاگیا ہے اورغیر قانونی طور پر پیسے منگوائے گئے ۔ جس پر حامد زمان کے وکیل نے کہا کہ ایف آئی اے نےطلبی کانوٹس نہیں بھیجا ۔

عدالت نے سوال کیا کہ ایف آئی اے کے سوالنامےکاجواب ہے آپ کے پاس؟ وکیل نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ تمام جوابات تحریری طور پر جمع کروائے گئے ہیں،اور انکوائری کا دائرہ اختیار ایف آئی اے کو ہےہی نہیں ۔ ایف آئی آر میں لگائے گئے الزام بے بنیاد ہیں ۔