دنیا کو قرض دینے والا امریکا خود تاریخ کے بلند ترین قرضوں میں ڈوب گیا

Oct 08, 2022 | 11:59:AM
دنیا کو قرض دینے والا امریکا خود تاریخ کے بلند ترین قرضوں میں ڈوب گیا
کیپشن: امریکا
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) امریکا کا  قرضہ تاریخ میں پہلی بار 31 کھرب ڈالر سے  بڑھ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ خزانہ  نے حیران کن  اعدادوشمار جاری کئے جن کے مطابق  دنیا کو قرض دینے والا امریکا خود  اپنی تاریخ کے بلند ترین قرضوں میں ڈوب گیا ہے۔ قرضہ تقریباً 31.1 کھرب ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔قرضہ  بڑھنے کی وجہ میں شرح سود اور افراط زر میں بلند ترین اضافہ اورکورونا وبا  کو  قرار دیا جا رہا ہے۔ 

 یاد رہے کہ 20 جنوری 2009 کو جب باراک اوباما نے اقتدار سنبھالا تو امریکہ کا قرضہ 10.6 کھرب ڈالر تھا۔ جب ڈونالڈ ٹرمپ 20 جنوری 2017 کو اقتدار میں آئے تو یہ تعداد 19.9 کھرب ڈالر تک پہنچ چکی تھی۔جب موجودہ صدر بائیڈن نے 20 جنوری 2021 کو اقتدار سنبھالا تو قرض کا حجم بڑھ کر 27.8 ارب ڈالر ہوچکا تھا۔