ملالہ یوسفزئی تین روزہ دورے پر پاکستان آئیں گی

Oct 08, 2022 | 11:20:AM
نوبل امن انعام ,ملالہ یوسفزئی, سیلاب ,ملالہ فنڈ ,24نیوز
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)نوبل امن انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی 12 اکتوبر کو تین روزہ دورہ پر پاکستان واپس پہنچ رہی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ملالہ  پاکستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گی، ملالا یوسف زئی کی میزبانی سندھ حکومت کرے گی  اور محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے ملالہ یوسفزئی کی سیکورٹی کے سخت انتظامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وہ سب سے پہلے کراچی پہنچیں گی جہاں سے انہیں سخت حفاظتی انتظامات کے تحت دادو میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرایا جائے گا۔

ضرور پڑھیں : پارلیمنٹ میں تقریر ، پی ٹی آئی عارف علوی سے ناراض ؟

ملالہ فنڈ پہلے ہی انٹرنیشنل ریسکیو کمیٹی (IRC) کو ہنگامی امدادی گرانٹ جاری کر چکا ہے۔ اس گرانٹ سے آئی آر سی سندھ اور بلوچستان میں لڑکیوں کو نفسیاتی مدد فراہم کرے گا۔

یہ ہنگامی تعلیمی خدمات بھی فراہم کرے گا تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ لڑکیاں اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں، جبکہ لڑکیوں کے 10 سرکاری سکولوں کی تباہ شدہ عمارتوں کی مرمت اور بحالی بھی کی جائے گی۔