پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 6 وکٹس سے شکست دیدی

Oct 08, 2022 | 11:10:AM
 پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 6 وکٹس سے شکست دیدی
کیپشن: پاکستان
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سہ ملکی سیریز کے دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو جیت کے لئے  148  رنز کا ہدف دے دیا تھا جو پاکستان نے 19ویں اوور کی دوسری گیند پ باآسانی حاصل کرلیا۔

کپتان بابر اعظم نے 53 گیندوں پر 79 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔شاداب خان  نے 22 گیندوں پر 34 رنز کی زبردست اننگز کھیلی مگر محمد رضوان اور  شان مسعود آج کوئی شاندار بلے بازی نہیں دکھا سکے،رضوان 12 گیندوں پر صرف 4 رنز ہی بنا سکے جبکہ شان مسعود بغیر کوئی رن بنائے ہی آؤٹ ہوگئے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ کرائسٹ چرچ کے ہاگلے اوول کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا ، جہاں میزبان کپتان کین ولیمسن نے  ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا  تھا جس کےاختتام پر نیوزی لینڈ کی ٹیم نے 20  اوورز میں 8 وکٹ کے نقصان پر147رنز بنائے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے فن ایلن اور ڈیون کونوے نے اننگز کا آغاز کیا جس کے بعد تیسرے اوور میں محمد وسیم نے پاکستان کے لیے پہلی وکٹ حاصل کی، انہوں نے 13 رنز پر فن ایلن کو آؤٹ کیا۔

نیوزی لینڈ کے ڈیون کونوے  نے 36 اور کین ولیمسن 31 رنز بنا کرمحمد نواز کی گیند کا شکار ہوئے۔گلین فلپس نے 18 جبکہ مارک چیپ مین نے 32 رنز کی اننگر کھیلی۔
جیمز نیشم 5، مائیکل بریس ویل 0 اور ایش سوڈھی 2 رنز ہی بنا پائے۔

پاکستانی بالرز حارث رؤف نے 3 جبکہ محمد وسیم اور محمد نواز نے 2 کھلاڑیوں کا شکار کیا۔شاہنواز دہانی نے بھی ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔

یاد رہے کہ قومی ٹیم میں کپتان بابر اعظم کے علاوہ محمد رضوان، شان مسعود، افتخار احمد، شاداب خان، حیدر علی، آصف علی، محمد نواز، محمد وسیم، حارث رؤف اور شاہنواز دھانی شامل ہیں۔

دوسری جانب نیوزی لینڈ کی ٹیم میں کپتان کین ولیمسن کے علاوہ ڈیون کونوے، فن ایلن، گلین فلپس، مارک چیپمن، جیمز نیشم، مائیکل بریس ویل، اش سوڈھی، ٹم ساؤتھی، ٹرینٹ بولٹ اور بلیئر ٹکنر شامل ہیں۔