ہمیں قرضے نہیں فنڈنگ چاہیے ، وزیراعظم کا کانفرنس آف پارٹیز27 سےخطاب

Nov 08, 2022 | 20:16:PM
ہمیں قرضے نہیں فنڈنگ چاہیے ، وزیراعظم کا کانفرنس آف پارٹیز27 سےخطاب
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) وزیراعظم شہبازشریف کانفرنس آف پارٹیز27 میں پاکستان کاموقف پیش کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ کوپ 27انسانیت کی آواز بن کرابھراہے اورماحولیاتی تبدیلیوں کے نقصانات سے متاثرہ ملکوں کیلیے وسائل درکار ہیں، انھوں نے مزید کہا کہ پاکستا ن میں سیلاب سے 3کروڑ سے زائد افراد شدید متاثر ہوئے تاہم ماحولیاتی انصاف کاتقاضاہے کہ تمام ملک مشترکہ ذمہ داری لیں ۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں قرضے نہیں فنڈنگ چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ کاربن کے اخراج میں پاکستان کاحصہ ایک فیصد سے بھی کم ہے اور گلوبل رسک انڈیکس کاقیام ضروری ہے۔ انھوں نے کہا کہ سیلاب کے باعث گندم اور خوردنی تیل درآمد کرناپڑرہے ہیں۔ وزیراعظم کاکوپ 27میں بے نظیر انکم اسپورٹ پروگرام کاخصوصی ذکرکیا۔