سی سی پی لاہور معطل ہونے کے باوجو د کرسی چھوڑنے سے انکاری ،پولیس میں بے چینی

Nov 08, 2022 | 12:47:PM
سی سی پی او ,غلام محمود ڈوگر, محکمہ پولیس ,قانونی ماہرین
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

لاہور(عرفان ملک)سی سی پی او غلام محمود ڈوگر کو معطل ہوئے کا چوتھا روز ہوگیا تاہم سی سی پی او غلام محمود ڈوگر ابھی بھی عہدے پر فائز ہیں۔

سی سی پی او کی جانب سے سرکاری گاڑیاں گھر اور سی سی پی او آفس کا غیر قانونی استعمال تاحال جاری ہے۔ معطلی کے باوجود سیٹ پر غیر قانونی براجمان رہنے پر پولیس افسران بھی نالاں ہیں۔ محکمہ پولیس کے لوگوں کا کہنا ہے کہ غلام محمود ڈوگر کے اس فعل سے پولیس ڈپارٹمنٹ کی ساکھ متاثر ہورہی ہے۔

ضرور پڑھیں : حکومت پر سنگین الزامات،ثبوت مانگنے پر ہوا میں تیر چلاتے رہے

پولیس افسران غلام محمود ڈوگر معطلی کے بعد کوئی احکامات بھی نہیں جاری کر سکتے۔ قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ ہائیکورٹ نے بھی سی سی پی او کا کیس سننے سے انکار کردیا ہے۔ دوسری جانب سی سی پی او نے سروس ٹریبونل میں اپنی معطلی چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر اعلی پنجاب نے بھی آج غلام محمود ڈوگر کو وزیر اعلٰی ہاؤس طلب کیا ہے جہاں اس معاملے پر مشاورت کی جائے گی۔