ڈسکہ ضمنی الیکشن ۔ حکومت نے دھاندلی کیلئے دباؤ ڈالا۔ ڈپٹی کمشنر کا اعتراف۔ انکوائری رپورٹ جاری

Nov 08, 2021 | 18:46:PM
ڈسکہ الیکشن۔دھاندلی۔ڈی سی ۔ اعتراف
کیپشن: بیلٹ باکس۔فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)این اے75ڈسکہ کے ضمنی الیکشن کے حوالے سے انکوائری کمیٹی کی رپورٹ جاری کر دی گئی۔رپورٹ کے مطابق ڈپٹی کمشنرنے اعتراف کیاکہ حکومت نے ضمنی انتخاب میں دھاندلی کیلئے  دباؤ ڈالا، ڈپٹی کمشنرکامشکوک مقام پرجاناان کے نیوٹرل ہونے پرسوالیہ نشان ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ ڈی سی نے مشکوک مقام پر ہونے سے انکار کیا لیکن شواہد نہ دے سکے، اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ امن وامان کی صورتحال سے آگاہ تھے لیکن بہترہدایات جاری نہ کرسکے اور پولنگ اسٹاف کوغیرقانونی ہدایات دیتے رہے،رپورٹ کے مطابق اسسٹنٹ کمشنرڈسکہ پریذائیڈنگ افسروں کو ہراساں کرتے رہے،رپورٹ میں ڈی پی اوسیالکوٹ ماتحت پولیس افسروں اوراہلکاروں کی نااہلی کے ذمہ دارقرار پائے۔ ڈی پی او نے جان بوجھ کو آر او آفس کو تاخیر سے سکیورٹی پلان دیا ،الیکشن کے روزاپنے گھر پر بیٹھے رہے اورامن و امان کی صورتحال پر عدم دلچسپی کا مظاہر کیا ، دوران انکوائری ڈی پی اواورڈی ایس پی ذوالفقارورک ایک دوسرے پرالزام تراشی کرتے رہے۔ انکوائری کمیٹی نے ڈی پی او اور ڈی ایس پی دونوں کو دھاندلی میں ملوث قرار دیا، رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ ضمنی انتخاب میں نتائج پر اثرانداز ہونے کے لئے پیسے کے استعمال نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔
یہ بھی پڑھیں۔حکومت کا نیا امتحان۔۔پی ڈی ایم اے نے نومبر میں ہی فیصلہ کن لانگ مارچ کا اعلان کر دیا