پاک فوج کو سیاسی گفتگوسے دور رکھاجائے،آئی ایس پی آر

May 08, 2022 | 17:47:PM
آئی ایس پی آر ، رد عمل
کیپشن: آئی ایس پی آر مونو گرام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال میں پاک فوج کا اہم بیان سامنے آگیا۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مسلح افواج کوسیاسی گفتگو میں گھسیٹنے کی کوشش کی جارہی ہے،ملک کے بہترین مفادمیں پاک فوج کو سیاسی گفتگوسے دور رکھاجائے۔
تفصیلات کے مطابق آئی ایس پی آر نے کہا کہ غیر مصدقہ، ہتک آمیز اوراشتعال انگیز بیانات انتہائی نقصان دہ ہیں،توقع کرتے ہیں سب قانون کی پاسداری کریں گے۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملک میں جاری سیاسی ماحول میں پاکستان کی مسلح افواج اور ان کی قیادت کو گھسیٹنے کی کوششیں تیز اور دانستہ طور پر کی گئی ہیں،سب سے توقع کرتے ہیں کہ وہ قانون کی پاسداری کریں اور مسلح افواج کو ملک کے بہترین مفاد میں سیاسی گفتگو سے دور رکھیں۔
یہ بھی پڑھیں:لوٹے جہاں بھی جائیں گے غدار اور ضمیر فروش کے نعرے لگیں گے ، عمران خان