این اے249 : تیسرے دن دوبارہ گنتی کے دوران مزید کتنے ووٹ مسترد ہوئے؟جانیے

May 08, 2021 | 22:09:PM
این اے249 : تیسرے دن دوبارہ گنتی کے دوران مزید کتنے ووٹ مسترد ہوئے؟جانیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)کراچی کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 249 میں 250 پولنگ سٹیشنز کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی مکمل کرلی گئی، تیسرے دن بھی گنتی کے دوران تمام امیدواروں کے ووٹ مزید مسترد ہو گئے۔
الیکشن کمیشن حکام کے مطابق پیپلزپارٹی کے امیدوار قادر خان مندوخیل کے443ووٹ مسترد ہوئے جبکہ درخواست گزارلیگی امیدوار مفتاح اسماعیل کے 675 ،تحریک لبیک کے442ووٹ مسترد ہوئے۔
اسی طرح تحریک انصاف کے امجد آفریدی کے 156، ایم کیو ایم پاکستان کے حافظ مرسلین کے 497،پاک سر زمین کے 496، آزاد امید وار احمد کے 294 ووٹ مستردہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: نوابشاہ میں کورونا میں مبتلا خاتون نے بچے کو جنم دیدیا، زچہ و بچہ کی طبیعت کیسی ہے؟