رمضان المبارک کی آمد سے قبل پھل اور سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ

Mar 08, 2024 | 11:05:AM
 رمضان المبارک کی آمد سے قبل پھل اور سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مدیحہ وحید)رمضان المبارک کی آمد  سے قبل ہی پھلوں اور سبزیوں کی قیمتیں آسمان پر جا پہنچیں، قیمتیں اس قدر بڑھ گئی ہیں کہ  عام سبزی اور پھل بھی غریب کی پہنچ سے دور ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق اس وقت پھل، سبزیاں اور کھجوریں من مانی قیمتوں پر فروخت ہورہی ہیں، عام بازاروں کے ساتھ بچت بازاروں میں بھی گراں فروشی عروج پر ہے، سیب 10روپے مہنگے،سرکاری قیمت 325 کی بجائے 400روپے کلو میں فروخت،کیلے 10روپے مہنگے،سرکاری قیمت 180کی بجائے 250روپے درجن میں فروخت،انار بدانہ سرکاری قیمت 680 ،اوپن مارکیٹ میں 980روپے کلو ،امرود سرکاری قیمت 145،اوپن مارکیٹ میں 190روپے کلو ،کینو سرکاری قیمت 285، اوپن مارکیٹ میں 400روپے درجن،پپیتا سرکاری قیمت 225 ،اوپن مارکیٹ میں 300روپے کلو  جبکہ کھجور ایرانی 5روپے مہنگی،سرکاری قیمت 500کی بجائے 600روپے کلو میں فروخت  ہو نے لگیں۔

اسی طرح سبزیوں  کی قیمت میں رمضان سے قبل ہی اضافہ ہوگیا،سبزیوں کی سرکاری نرخوں پر فروخت بھی یقینی نہ بنائی جاسکی،پیاز  کی سرکاری قیمت 235،بازار میں 280روپے کلو میں فروخت،ٹماٹر 20روپے مہنگے،سرکاری قیمت 130کی بجائے 160روپے کلو ،لہسن 50روپے مہنگا،سرکاری قیمت 590کی بجائے 750روپےکلو میں فروخت ہو رہی ہیں۔

اس کے علاوہ ادرک 5روپے مہنگا،سرکاری قیمت 520کی بجائے650روپے کلو ،سبز مرچ سرکاری قیمت 250،بازار میں 300روپے کلو ،لیموں 5روپے مہنگے،سرکاری قیمت 80کی بجائے 120روپے کلو ،ٹینڈے10روپے مہنگے،سرکاری قیمت 120کی بجائے150روپےکلو،آلوکی سرکاری قیمت 62، مارکیٹ میں 100روپے کلو ،میتھی 50کی بجائے 80،بینگن 110کی بجائے 150روپے کلو ،کھیراسرکاری قیمت 55،اوپن مارکیٹ میں 90روپے کلو ،کریلے سرکاری قیمت 375،بازار میں 500روپے کلو  اور پالک 11روپے مہنگی،سرکاری قیمت 35کی بجائے 50روپے کلو میں فروخت ہونے لگیں۔