پی ٹی آئی کارکنان کی دفعہ 144 کی خلاف ورزی، پیمرا نے میڈیا کوریج سے روک دیا

Mar 08, 2023 | 16:03:PM
پی ٹی آئی کارکنان کی دفعہ 144 کی خلاف ورزی، پیمرا نے میڈیا کوریج سے روک دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پولیس نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر لاہور میں پاکستان تحریک انصاف  کے کارکنوں کو حراست میں لینا شروع کردیا۔

پولیس کی جانب سے زمان پارک کینال روڈ سے پی ٹی آئی کارکنوں کو حراست میں لیا جا رہا ہے۔

پولیس کی جانب سے زمان پارک کے قریب واٹرکینن اور بھاری نفری پہنچادی گئی ہے۔

خیال رہے کہ  تحریک انصاف نے آج لاہور میں ریلی کا اعلان کر رکھا ہے، ریلی کے حوالے سے فواد  چوہدری کا کہنا تھا کہ ریلی آئین اور عدلیہ سے اظہار یکجہتی کیلئے نکالی جائے گی۔

دوسری جانب محکمہ داخلہ پنجاب کیجانب سے لاہور میں دفعہ 144 نافذ کی جا چکی ہے جس کا نفاذ آج سے 7 روز تک جاری رہے گا۔

دوسری جانب اس حوالے سے پیمرا کی جانب سے بھی نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جس میں تمام ٹیلیویژن چینلز اور نشریاتی اداروں کو پی ٹی آئی کے کارکنان کی جانب سے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے دوران پیش آنے والے واقعات اور خبروں کی کوریج سے روک دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے متن میں اس قسم کے واقعات کو چینلز کی نشریات میں شامل کرنے کے حوالے سے پیمرا کے قوانین کی تفصیل بھی بیان کی گئی ہے۔