کراچی :ڈبے کے دودھ میں فی لیٹر 30 روپے تک اضافہ

Jun 08, 2024 | 23:33:PM
کراچی :ڈبے کے دودھ میں فی لیٹر 30 روپے تک اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ڈبے کا دودھ استعمال کرنے والوں کے لئے پریشان کن خبر آگئی،12جون سے قیمتوں میں  بڑے اضافے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں مہنگائی کی شرح میں نمایاں کمی کے باوجود 12 جون سے ڈبے کے دودھ کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا گیا,ڈیڑھ لیٹرپیکٹ دودھ کی قیمت میں 12جون سے 40 روپے کا اضافہ ہوگا اور اضافے کے بعد ڈیڑھ لیٹر پیکٹ دودھ کی قیمت 420 روپے ہوجائے گی,کچھ کمپنیوں نے دودھ کی قیمتوں میں یکم جون سے اضافہ کر دیا تھا اور ڈیڑھ لیٹر کارٹن کی نئی قیمت 3360 روپے مقرر کر دی گئی تھی ,دوسری جانب کراچی میں گوالے دودھ مزید مہنگا کرنے کے لیے پَر تولنے لگے ہیں۔

ڈیری فارمرزنے دودھ 50روپے فی لیٹرمہنگا کرنے کا مطالبہ کر رکھا ہے اور ڈیری اینڈکیٹل فارمرزایسوسی ایشن نے دھمکی دی ہے کہ کمشنر کراچی نے اضافہ نہیں کیاتوازخوداعلان کردیں گے۔

ڈیری اینڈکیٹل فارمرزایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ کمشنر کراچی سے متعددبے نتیجہ میٹنگزہو چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : کینیڈین حکومت نے انور مقصود کو ’کِنگ چارلس پِن ایوارڈ‘ سے نواز دیا