خیبر پختونخوا کابینہ نے ججز کیلئے4 گاڑیوں کی خریداری کی منظوری دے دی

Jun 08, 2024 | 19:18:PM
 خیبر پختونخوا کابینہ نے ججز کیلئے4 گاڑیوں کی خریداری کی منظوری دے دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عامر شہزاد)پشاور ہائی کورٹ کے ججز کیلئے 4 گاڑیوں کی خریداری کی سمری اجلاس میں پیش ہوئی، کابینہ نے پابندی میں نرمی کرتے ہوئے گاڑیوں کی خریداری کی منظوری دی۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی زیرصدارت 7 جون 2024 کو منعقدہ صوبائی کابینہ کے آٹھویں اجلاس میں کئے گئے مختلف فیصلوں اور تجاویز  کی کابینہ نے منظوری دے دی۔  
صوبائی کابینہ نے معدنیات کے شعبے سے بہتر استفادہ حاصل کرنے کیلئے مینجمنٹ کمپنی بنانے کی منظوری دے دی ،خیبرپختونخوا ایکسپلوسیوز ایکٹ 2013 میں ترمیم کا فیصلہ کیا گیا، ترمیم سے کیلشیم امونیم نائٹریت اور پوٹاشیم کلوریٹ دھماکہ خیز مواد کی فہرست میں شامل ہوجائیں گی۔
موٹر و ہیکل آرڈیننس 1965 کے سیکشن 116A میں ترمیم کے لئے ڈرافٹ بل اسمبلی میں پیش کرنے کی منظوری دی گئی، مجوزہ ترمیم سے ٹریفک فائن کا 10 فیصد پولیس ویلفیئر فنڈ میں جمع ہوگا،کابینہ نے خیبرپختونخوا اربن موبیلیٹی اتھارٹی کے ملازمین کی تنخواہوں کی مد میں بقایاجات کی ادائیگی کے لئے 20 ملین گرانٹ ان ایڈ کی منظوری دی ۔
اجلاس میں مینجمنٹ پوزیشن I, II, III پے سکیل میں وفاق کی طرز پر اضافوں اور خیبرپختونخوا ریونیو اتھارٹی کی سالانہ کارکردگی رپورٹ اجلاس میں پیش کرنے کے بعد صوبائی اسمبلی میں پیش کرنے کی منظوری دی گئی۔
فلڈ پروٹیکشن سیکٹر پروجیکٹ III کیلئے وفاقی حکومت کی جانب سے قرضے کے حصول کی سمری اجلاس میں پیش کی گئی جس سے صوبائی کابینہ نے اصولی اتفاق کیا۔   
پختونخوا ہائی وے اتھارٹی کا سالانہ بجٹ اجلاس میں پیش کیا گیا جس کی منظوری دی گئی ،خیبرپختونخوا ہیلتھ فاؤنڈیشن کے بورڈ آف گورنرز کے لئے ممبران کے ناموں کی منظوری دی گئی ۔
سوات اور مردان واٹر اینڈ سینی ٹیشن کمپنیوں کے بورڈ آف ڈائریکٹرز ، پاکستان ٹوبیکو بورڈ کی تنظیم نو کیلئےصوبائی ممبران اور  پیڈو کی ایگزیکٹیو کمیٹیوں کیلئے ممبران کے ناموں کی منظوری دی گئی ۔ 
سپیشل ایجوکیشن انسٹیٹیوٹس کے اساتذہ کو اپگریڈ کرنے، پے سکیل بہتر کرنے کی سفارشات اور ڈرگ فری پشاور مہم II کیلئے کئے گئے ایم او یو تحت ادائیگیوں کی منظوری دی گئی۔
محکمہ ایکسائز موٹر وہیکل ڈیٹابیس بنائے گی جس کے لئے آئی ٹی بورڈ سے تکنیکی مدد لی جائے گی، مجوزہ منصوبے کے خدوخال سے اتفاق کرتے ہوئے کابینہ نے ایک سال کے لئے منظوری دی۔
ضلع صوابی میں سکول پلے گراؤنڈ، سپورٹس محکمہ کو دینے کی تجویز پیش کی گئی جس پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے ہدایت کی کہ تعلیم اور سپورٹس محکمہ باہمی مشاورت سے لائحہ عمل ترتیب دیں اور ایم او ایو کے ذریعے ایسے تجاوز کو عملی شکل دی جائے ،ساؤتھ وزیرستان اپر کے متاثرین کو سیٹیزن لاسز کمپنسیشن پروگرام جو کہ ایک نان اے ڈی پی سکیم ہے کے ذریعے مالی امداد کی فراہمی کی تجویز پیش ہوئی جس کی منظوری دی گئی،اور اس کیلئے 1.5 بلین فنڈ وفاقی حکومت دے گی۔
علاوہ ازیں انرجی اینڈ پاور ڈیپارٹمنٹ کے رولز آف بزنس 1985 میں ترمیم کی منظوری دی گئی، ترمیم سے نیکا قوانین رولز پر عملدرآمد پرووینشل ایلکٹرک انسپیکٹوریٹ کرسکے گا، ریگی ماڈل ٹاؤن پشاور میں جوڈیشل اکیڈمی کی تعمیر کی سمری پر فیصلہ کرتے ہوئے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی، کمیٹی اپنی سفارشات کابینہ کے آئندہ اجلاس میں پیش کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا حکومت کے پاس مکمل مینڈینٹ ہے، خدمت کر ے ،کس نے روکا ہے: امیر مقام