لاہور کو کلین اینڈ گرین بنانے کیلئے کوشاں ہیں، ڈاکٹر یاسمین راشد

Jun 08, 2021 | 18:03:PM
لاہور کو کلین اینڈ گرین بنانے کیلئے کوشاں ہیں، ڈاکٹر یاسمین راشد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کی ہدایت پرصوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکی زیر صدارت ایوان وزیراعلیٰ میں اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا،جس میں سینیٹر اعجاز چوہدری،صوبائی وزیرہائر ایجوکیشن راجہ یاسرہمایوں،کمشنرلاہورڈویژن کیپٹن(ر)محمد عثمان یونس،سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نورالامین مینگل،چیئرمین لاہورویسٹ مینجمنٹ کمپنی،ایم ڈی واسا،ایم ڈی پی ایچ اے ودیگرافسران نے شرکت کی۔
صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے اجلاس کے دوران لاہورکوصاف رکھنے اور خوبصورت کیلئے مختلف اداروں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔چیئرمین لاہورویسٹ مینجمنٹ کمپنی اورایم ڈی پی ایچ اے نے لاہورکوصاف رکھنے اور خوبصورت بنانے بارے روڈ میپ کی تفصیلات پیش کیں۔کمشنرلاہورڈویژن کیپٹن(ر)محمد عثمان یونس نے وزیر صحت کو لاہورکو مزیدصاف اور خوبصورت بنانے کیلئے پریزنٹیشن دی۔اجلاس کے دوران سرکاری خالی پلاٹس پربچوں کیلئے پلے لینڈ بنانے پر اتفاق ہوا۔
صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق لاہورکو کلین اینڈ گرین بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔لاہورکی صفائی کے حوالہ سے تمام متعلقہ اداروں کے نمائندگان کی ٹاسک فورس بنائی جائے گی۔شہرکی صفائی کے حوالہ سے خدمت ایپ پرآنے والی تمام شکایات کا ترجیحی بنیادوں پر ازالہ کیاجارہاہے۔
ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ لاہورکوہرصورت صاف اور خوبصورت دیکھناچاہتے ہیں۔لاہورکے اہم مقامات سے روزانہ کی بنیادپرکچرا اٹھایاجارہاہے۔شہرکی صفائی کیلئے ایل ڈبلیوایم سی کے نائٹ آپریشنزجاری ہیں۔لاہورشہرسے روزانہ کی بنیادپر 6ہزار ٹن سے زائد کچراصاف کیاجاتاہے۔
صوبائی وزیر صحت نے مزیدکہاکہ لاہورکوصاف اورخوبصورت بنانے کیلئے تمام ادارے محنت کررہے ہیں۔لاہورکی صفائی کیلئے نائٹ سویپنگ تیزی سے جاری ہے۔میڈیاکے ذریعے عوام میں صفائی ستھرائی کے حوالہ سے آگاہی مہم چلائی جارہی ہے۔پی ایچ اے لاہورکی سڑکوں کو خوبصورت بنانے کیلئے اقدامات اٹھارہی ہے۔پی ایچ اے لاہورکے پارکوں کو کچراسے پاک رکھنے کیلئے اقدامات اٹھائے۔
صوبائی وزیر صحت نے کہاکہ لاہورکی تمام ڈرینزکی صفائی کویقینی بنایاجارہاہے۔لاہورکوآلودگی سے پاک رکھنے کیلئے بھی حکمت عملی تیارکرلی گئی ہے۔ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ لاہورکی اہم شاہراﺅں کی صفائی اور خوبصورتی کویقینی بنایاجائے۔تمام متعلقہ اداروں کی مشترکہ کوششوں سے لاہورکوصاف بنائیں گے۔صوبائی وزیر صحت نے عوام سے سڑک پرکچراپھینکنے کی بجائے ایل ڈبلیوایم سی کے ڈرمزمیں پھینکنے کی اپیل بھی کی۔
صوبائی وزیرہائرایجوکیشن راجہ یاسرہمایوں نے کہاکہ لاہورکی صفائی کیلئے ایل ڈبلیوایم سی کے سویپنگ آپریشنز جاری رہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارکی ہدایت پر شہرکی صفائی کی باقاعدہ مانیٹرنگ کررہے ہیں۔
سینیٹراعجاز چوہدری نے کہاکہ لاہورکی صفائی کویقینی بنانے کیلئے تمام متعلقہ ادارے مل کرکام کررہے ہیں۔لاہورکوتمام متعلقہ اداروں کی مشترکہ کوششوں کے ذریعے ہی صاف اور خوبصورت بنایاجاسکتاہے۔سینیٹراعجاز چوہدری نے مزیدکہاکہ لاہورکی صفائی کے حوالہ سے عوام کی آگاہی کیلئے جامع تشہیری مہم چلائی جائے۔شہرکی صفائی کو یقینی بنانے کیلئے عوام کا تعاون انتہائی اہم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سابق صدر ضیا الحق کے چھوٹے بھائی انتقال کر گئے