ٹریفک معاملات بہتربنانے کیلئے آئی جی پنجاب متحرک

Jul 08, 2023 | 12:03:PM
ٹریفک معاملات بہتربنانے کیلئے آئی جی پنجاب متحرک
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ٹریفک معاملات بہتربنانے کیلئے آئی جی پنجاب متحرک ہو گئے،تمام اضلاع کے ٹریفک سربراہوں کو اہم ہدایات جاری کردیں۔

 آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے چالان کے ساتھ لرننگ لائسنس جاری کرنے کا حکم دیدیا، آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ خدمت مراکز،پی ایچ پی چوکیوں پر لائسنس کی سہولت دی جائے،ڈرائیونگ سکولز کی تعدادبڑھائی جائے ،ڈرائیونگ سکولز میں سیکھنے والوں کی تعداد بڑھا کرڈبل کرنے کی ہدایت دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک کےبڑے شہرمیں دھماکہ،افسوسناک خبر آ گئی

آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ خود ساختہ کوٹہ سسٹم ختم کرکے قوانین پر خلاف ورزی پر جرمانےکئے جائیں،لاہور کےبعد بڑے شہروں میں راستہ ایپ کا آغاز کیا جائے،ٹریفک افسران 7دن فاتر میں بیٹھنے کی بجائےفیلڈ میں مسلسل ڈیوٹی دیں،سپیشل برانچ کی خصوصی ٹیمیں افسروں کی فیلڈڈیوٹیوں پر رپورٹس بھجوائیں۔

آئی جی پنجاب نے ٹریفک اورلائسنسنگ معاملات بہتر بنانے کیلئے خصوصی ٹاسک دیدیا۔