سپیکر قومی اسمبلی بھی طلبا کے حق میں بول اٹھے۔۔۔اپنا فیصلہ سنا دیا!!

Jul 08, 2021 | 20:40:PM
سپیکر قومی اسمبلی بھی طلبا کے حق میں بول اٹھے۔۔۔اپنا فیصلہ سنا دیا!!
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مسلم لیگ ن کے رہنماﺅں کی میٹرک اور انٹر امتحانات سے متعلق تجاویز پرسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر بھی طلبا کے حق میں بول پڑے ۔
سپیکر اسد قیصر نے پارلیمانی سیکرٹری تعلیم سے کہاکہ احسن اقبال کی 45 دن امتحانات موخر کرنے کی تجویز مناسب ہے اس تجویز پر غور کیا جائے،ان کاکہناتھا کہ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود سے ملکر اپوزیشن رہنماﺅں کے نقطہ نظر پر اجلاس بلائیں ،اسد قیصر نے کہاکہ یہ سیاسی مسئلہ نہیں ہے آپ شفقت محمود سے ٹائم لے کر ان کی تجویز کو چیک کرلیں ۔
سعد رفیق ہم یہ نہیں کہتے کہ امتحانات نالیں بس یہ مطالبہ ہے کہ امتحانات چھ سے آٹھ ہفتے کے لیے ملتوی کر دیئے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں: میٹرک اور انٹر کے امتحانات 45 دن کیلئے موخر کئے جائیں:احسن اقبال اور سعد رفیق کی تجویز
پارلیمانی سیکرٹری تعلیم یہ غلط ہے کہ بچوں کو تیاری کا موقع نہیں دیا گیا بہت سارے بچے چاہتے ہیں کہ اس سال بھی بغیر امتحان پاس کر دیا جائے ،پارلیمانی سیکرٹری تعلیم نے کہاکہ جو بچے ابھی امتحان نہیں دے سکتے ہیں ان کے لیے ستمبر یا اکتوبر میں امتحان دینے کی آپشن موجود ہے،انہوں نے کہاکہ اے اور او لیول کے امتحانات ہوئے ہیں اگر ہم نے مقامی بورڈ کے طلبہ کا امتحان نہ لیا تو یہ زیادتی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: خداکا واسطہ ہمارے بچوں پر ظلم نہ کریں، امتحان نہ لیں! سعد رفیق کے اسمبلی فلور پر منتیں ترلے