نازیبا ویڈیو معاملہ،  وزیر اعلیٰ  پنجاب کے معاون خصوصی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم

Jul 08, 2021 | 10:12:AM
فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)نوجوان کو نازیبا ویڈیوز بھیج کر ہراساں کرنے کے معاملہ پر وزیر اعلیٰ  پنجاب کے معاون خصوصی سردار تنویر الیاس کے خلاف مقدمہ درج کرنیکا حکم جاری کر دیا گیا۔

تفصیلات کےمطا بق اسلام آباد ڈسٹرکٹ سیشن کورٹ کے ایڈیشنل سیشن جج محمد عطاء ربانی نے ایک شہری خواجہ فہیم کی درخواست پرایف آئی اے سائبر کرائم سیل کو سردار تنویر کے خلاف مقدمہ درج کرنیکا حکم دیدیا ہے۔ سماعت کے دوران درخواست گزار خواجہ فہیم نے اپنے بیان میں کہا کہ سردار تنویر الیاس کے ساتھ سینٹورس مال میں ملاقات ہوئی۔وکیل عمران فیروز ملک نے بتایا کہ سردار تنویر نے اپنے نمبر سے نوجوان کو نازیبا ویڈیو بھیجی اور ہراساں کیا، ایف آئی اے کو درخواست دی مگر سائبر کرائم سیل نے مقدمہ درج نہ کیا۔ سماعت کے دوران  ایف آئی اے  حکام نے کہا کہ درخواست گزار کے موبائل فون کی فرانزک رپورٹ آچکی اور اسے ویڈیو بھیجی گئی۔ وکیل عمران فیروز ملک جس نمبر سے ویڈیو بھیجی گئی وہ سردار تنویر کے زیراستعمال ہے۔ اس موقع پر عدالت نےایف آئی اے سائبر کرائم سیل کو سردار تنویر کے خلاف مقدمہ درج کرنیکا حکم دیتے ہوئے کہا کہ اگر درخواست گزار دوران تفتیش غلط نکلا تو اسکے خلاف کارروائی کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: آج صبح لاہور میں بارش، موسم خوشگوار