کمپیوٹر ،لیپ ٹاپ اور موبائل استعمال کرتے ہوئے آنکھوں کی حفاظت کیسے کریں؟

Feb 08, 2023 | 17:30:PM
فائل فوٹو
کیپشن: کمپیوٹر ،لیپ ٹاپ اور موبائل استعمال کرتے ہوئے آنکھوں کی حفاظت کیسے کی جا سکتی ہیں؟
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حافظہ فرسہ رانا )اپنی آنکھوں کو معمولی نہ سمجھیں یہ خدا کی دی ہوئی بہت بڑی نعمت ہے اور اس نعمت کی حفاظت کرنا ہماری ذمہ داری ہے ، اس لیے ان کی مناسب دیکھ بھال بینائی درست رکھنے کے ساتھ ساتھ اعصابی راحت بھی فراہم کرتی ہے۔

زندگی کی تمام خوبصورتی آنکھوں کے دم سے ہے . کوئی خوبصورت لمحہ ہو یا کوئی بھی جاذب نظر نظارا ، ہر شے نگاہوں سے ہوتی ہوئی ہماری حسین یادوں کا حصہ بن جاتی ہے .  آنکھیں ہزار نعمت ہیں اور ان کی حفاظت بھی اتنی ہی اہم ہے . آنکھوں کی متاثرہ صحت نظر کی کمزوری کا باعث بنتی ہے . اچھی اور متوازن غذا اور احتیاط کے ذریعے نظر کی کمزوری سے بچا جاسکتا ہے ۔

کمپیوٹر، ٹیبلٹ، موبائل فون یا ٹی وی کی اسکرین کے زیادہ قریب ہونا آنکھوں کو مشقت میں ڈالنا ہے جس کے بعد تکلیف یا شکایات کا سلسلہ شروع ہوجاتا ہے۔سکرین کا زیادہ استعمال آنکھوں کے لیے نقصان دہ ہو سکتا ہے اس لیے آنکھوں کی حفاظت  کے لیے ماہرین صحت نے کچھ علامتیں بتائی ہیں جن سے آپ اپنے مسئلہ کے متعلق جان سکتے ہیں اس کے ساتھ ہی اُنہوں نے چند اصول  بھی بتائے ہیں جن سے سکرین کو مسلسل استعمال کرتے ہوئے بھی آپ اپنی آنکھوں کی حفاظت کر سکتے ہیں۔

آنکھوں کے تناؤ کی علامات 

مسلسل کام کرنے کی صورت میں اگر آنکھوں کو کوئی مسئلہ ہو رہا ہو تو اس کی چندعلامات ماہرین نے بتائی ہیں۔

1)نظر کی خرابی اور عینک کے نمبر میں اضافہ

2)آنکھوں کا بار بار ملنا

3)آنکھوں کی خشکی

4ٌ)آنکھوں میں بھاری پن ،کھنچاؤیا درد

5)دھندلا نظر آنا

6)سر گردن یا کندھوں میں درد

7)نزدیک کے کام مشکل پیش آنا

آنکھوں کی حفاظت کے  اصول

آنکھوں کی حفاظت کے لیے جند اصولوں پر عمل کر کے اس نعمت کی حفاظت کی جا سکتی ہے۔

1)ہر 20 منٹ بعد آرام دیں، کمپیوٹر اسکرین سے نظریں 20سیکنڈ کے لیے ہٹالیں اور کم از کم ہر دوگھنٹے بعد آنکھوں کی حفاظت کے لیے 15 منٹ کا وقفہ لیں۔

2)ہر پانچ منٹ کے بعد آنکھوں کو جھپکائے۔

3)بچوں میں موبائل کے محدود استعمال کو یقینی بنائیں ۔

4)موبائل میں Eye Comfort کی آپشن کا استعمال کریں۔

5)اسکرین کے زیادہ استعمال کے لیے عینک میں اینٹی گلیئر شیشوں کا استعمال کریں۔

6)آنکھوں کی شکایت کی علامت کی صورت میں فونٹ سائز بڑا رکھیں۔

7)بیٹھنے کے فاصلے اور اسکرین کے فاصلے کو مناسب رکھیں۔

8)روزانہ کھلی ہوا میں 1 سے 2 گھنٹے ضرور گزاریں۔

9)معاشرتی میل جول کے وقت لوگوں کے ساتھ وقت گزارنے کو ترجیح دیں نا کہ موبائل  کے استعمال کو ترجیح دیں۔

نوٹ:آنکھوں میں ہونے والے مسائل کی علامات کی صورت میں فوراًماہر امراض چشم سے رابطہ کریں اور مفید مشورہ لیں۔