ناشتا نہ کرنا امراض قلب،سانس کی بو،ڈپریشن کا سبب بنتا ہے،غذا ئی ماہرین

Feb 08, 2021 | 23:53:PM
ناشتا نہ کرنا امراض قلب،سانس کی بو،ڈپریشن کا سبب بنتا ہے،غذا ئی ماہرین
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)ما ہرین کا کہنا ہے کہ ناشتا نہ کرنے سے جسمانی وزن میں کمی لانادن میں خواب دیکھنے کے متر اد ف ہے۔  تحقیقی رپورٹس میں ثابت ہوا ہے کہ صبح کے وقت بھوکا رہنے کا موٹاپے سے تعلق ہے۔اس کی ممکنہ وجہ یہ ہے کہ ناشتا نہ کرنے والے افراد بعد میں زیادہ کیلوریز جزوبدن بناتے ہیں۔ سونے سے کچھ دیر پہلے پیٹ بھرنا جسمانی وزن میں اضافے کا باعث بن سکتا ہے۔
تفصیلات کے مطا بق ناشتا نہ کرنے کی عادت کو بالغ افراد میں پل پل مزاج بدلنے سے بھی منسلک کیا جاتا ہے، جو لوگ صبح کے وقت کچھ کھاتے نہیں، ان میں ڈپریشن کی شرح دیگر کے مقابلے میں زیادہ ہوتی ہے۔اسی طرح ہفتے میں 4 یا 5 بار ناشتا نہ کرنے سے ذیابیطس ٹائپ 2 کا خطرہ 55 فیصد تک بڑھ سکتا ہے جبکہ بلڈ شوگر لیول بہت تیزی سے کم بھی ہوسکتا ہے۔

صبح کے وقت ہم رات بھر کی نیند لینے کے بعد اٹھتے ہیں، یعنی پیٹ کئی گھنٹوں سے خالی ہوتا ہے، جس کے نتیجے میں جسمانی توانائی کی شرح کم ہوتی ہے۔محققین نے دریافت کیا ہے کہ ناشتا نہ کرنے کے نتیجے میں دماغی سرگرمیوں پر منفی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔تحقیقی رپورٹس کے مطابق جو لوگ ناشتا کرنے کے عادی نہیں ہوتے، ان میں امراض قلب کا خطرہ دیگر افراد کے مقابلے میں 21 فیصد زیادہ ہوتا ہے۔ سانس کی بو کا امکان دیگر سے دوگنا زیادہ ہوتا ہے، کیونکہ صبح کے وقت جسم کو غذا سے محروم کرنے کے نتیجے میں سانس کو بدبو دار بنانے والا بیکٹریا منہ میں موجود رہتا ہے۔