سندھ  ہائیکورٹ:5 جی ٹیکنالوجی پرپابندی،  ایڈووکیٹ جنرل اور ڈپٹی اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری 

Feb 08, 2021 | 15:15:PM
سندھ  ہائیکورٹ:5 جی ٹیکنالوجی پرپابندی،  ایڈووکیٹ جنرل اور ڈپٹی اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سندھ  ہائیکورٹ نے 5 جی ٹیکنالوجی پرپابندی لگانے کی درخواست پر ایڈووکیٹ جنرل اور ڈپٹی اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری  کرتے ہوئے صوبائی و وفاقی افسران قانون کو جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا ۔

 تفصیلات کے مطابق سندھ  ہائیکورٹ کےجسٹس محمد علی مظہر اورجسٹس امجد علی سہتو پرمشتمل دورکنی بینچ کے روبرو 5 جی ٹیکنالوجی پرپابندی لگانے کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزارکے وکیل نے موقف دیا کہ 5 جی ٹیکنالوجی انسانی صحت کیلئے مضرہے۔ اس موقع پر جسٹس محمد علی مظہرنے ریمارکس دیئے ہمیں بتائیں کہ 5 جی آخر کیوں مضرصحت ہے؟۔درخواستگزار کے وکیل نے موقف اپنایا کہ 5 جی کے تجربات سے اسکے خطرناک ہونے کے شواہد ملے ہیں۔ جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیئے عدالت کیسے 5 جی بند کرسکتی ہے۔ عدالت نے استفسار کیا  کہ یہ بتائیں کہ  کن احتیاطوں کی ضرورت ہے۔ درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کِہ 5 جی ماحول اور اب و ہوا کیلئے بھی نقصان دہ ہے۔ 4 جی کے بھی نقصان تھے مگر وہ اتنا خطرناک نہیں۔جسٹس محمد علی مظہرنے ریمارکس دیئے کہ عدالت اسطرح پابندی عائد نہیں کرسکتی۔ بعد ازاں عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل اور ڈپٹی اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کر دیئے۔