پاک فوج کا جذبہ ایثار۔۔۔ چین کی تمام کورونا ویکسین ہیلتھ ورکرز کو دیدی

Feb 08, 2021 | 12:54:PM
پاک فوج کا جذبہ ایثار۔۔۔ چین کی تمام کورونا ویکسین ہیلتھ ورکرز کو دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاک فوج نےقوم کیلئے جذبہ ایثار کے تحت چین کی پیپلز لبریشن آرمی کی جانب سے ملنے والی انسداد کورونا ویکسین قومی مہم کے لئے دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ میجر جنرل بابر افتخار کے مطابق چین کی پیپلز لبریشن آرمی کی جانب سے پاکستانی مسلح افواج کیلئے انسداد کورونا ویکیسین کا عطیہ دیا گیا، پاک فوج پیپلز لبریشن آرمی کی طرف سے فراہم کردہ ویکسین لینے والی پہلی فوج ہے۔ پاک فوج نے ہمیشہ کی طرح اس بار بھی قوم کی خدمت کے روایتی جذبے کا مظاہرہ کیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا  ہے کہ چین کی جانب سے پاک فوج کو ملنے والی تمام ویکسین قومی مہم کیلئے دی جائے گی، سب سے پہلے ویکسین فرنٹ لائن ہیلتھ کیئر ورکرز کا حق ہے، اس لئے انہیں لگائی جائے گی، ہیلتھ کیئر ورکرز قوم کے حقیقی ہیروز ہیں، ہیلتھ کیئر ورکرز وباء کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑ کر قیمتی جانیں بچا رہے ہیں۔ میجر جنرل بابر افتخار نے دوست ملک چین اور پیپلز لبریشن آرمی کا ویکسین عطیہ کرنے پر شکریہ ادا کیا ہے۔