لاکھوں دلوں کو موہ لینے والی اداکارہ رانی کی 75ویں سالگرہ

Dec 08, 2021 | 15:15:PM
لاکھوں دلوں کو موہ لینے والی اداکارہ رانی کی 75ویں سالگرہ
کیپشن: لاکھوں دلوں کو موہ لینے والی اداکارہ رانی کی 75ویں سالگرہ،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی فلم اور ٹی وی کی مشہور اداکارہ رانی کے مداح آج ان کی 75 ویں سالگرہ منا رہے ہیں،8 دسمبر1946 کو لاہور میں جنم لینے والی رانی کا اصل نام ناصرہ تھا مگر 1962میں انہوں نے رانی کے نام سے فلمی دنیا میں قدم رکھا اور تا دم مرگ اپنے تمام کرداروں کو خوبصورتی سے نبھایا۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ رانی جب اپنے کردار میں ڈوب کر جذبات کا اظہار کرتیں تو چہرہ ان کا سچا ترجمان بن جاتا تھا۔تمام پاکستانی گلوکاروں کا ماننا ہے کہ فلم انڈسٹری میں جن فنکاروں کو گانے کی عکس بندی میں مہارت حاصل تھی رانی ان میں سرفہرست تھیں۔ان کی یادگار فلموں میں انجمن، تہذیب، امراؤ جان ادا، ثریا بھوپالی، بہاروں پھول برساؤ اور ناگ منی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:    کترینہ اور وکی کوشل کی شادی۔۔۔نشریاتی حقوق کتنے میں فروخت ہوئے

واضح رہے فلموں کے علاوہ انہوں نے ٹی وی ڈراموں میں بھی یاد گار کردار ادا کیے جنہیں عوام میں بڑی مقبولیت حاصل ہوئی۔اداکارہ رانی نے ہدایتکار حسن طارق سے علیحدگی کے بعد سابق ٹیسٹ کرکٹر سرفراز نواز سے بھی شادی کی تھی۔

لاکھوں دلوں کو موہ لینے والی اداکارہ رانی کینسر کے مرض میں مبتلا ہونے کے بعد 27 مئی1993 کو 46 برس کی عمر میں کراچی میں انتقال کرگئیں۔وہ ایک اعلیٰ پائے کی فنکارہ تھیں جن کے ذکر کے بغیر پاکستان فلم انڈسٹری کی تاریخ ہمیشہ ادھوری رہے گی۔
 یہ بھی پڑھیں:     ہانیہ عامر کی ہمشکل لڑکی۔۔۔۔تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل