ایک سے زائد پاسپورٹ رکھنے والوں کیلئے پالیسی جاری 

Aug 08, 2022 | 21:14:PM
پاسپورٹ کی منسوخی کیلئے پالیسی
کیپشن: پاسپورٹ کی فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزارت داخلہ نے ایک سے زائد پاکستانی شہریوں کے پاسپورٹ منسوخی کے لئے تین کیٹگریز پر مبنی نئی پالیسی جاری کردی۔
تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ نےپاکستانی شہریوں کے لئے پالیسی جاری کر دی۔پالیسی کے مطابق ایک سے زائد پاسپورٹس کی منسوخی کے لیے 3کیٹیگریاں متعارف کرائی گئی ہیں ۔تینوں کیٹیگریزسے استفادہ کے لیے 31 دسمبر 2022 کی ڈیڈ لائن مقررکی گئی ہے ۔تینوں کیٹیگریزکے لئے فیس بالترتیب10، 25اور 50 ہزارروپے مقرر کی گئی ہے۔متعلقہ افراد اپنی درخواستیں زونل پاسپورٹ دفاتر یا بذریعہ ڈاک اسلام آباد روانہ کرسکتے ہیں۔متعلقہ افراد کی جانب سے درخواستیں زونل پاسپورٹ دفاتر میں بھی جمع کرائی جا سکتی ہیں۔بیرون ملک پاکستانی سفارتخانے کے ذریعے ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ کو درخواستیں ارسال کرنے کی سہولت بھی دی گئی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:وزیر قانون پنجاب کا بھی پروٹوکول اور تنخواہ نہ لینے کا اعلان