تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش: محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنا دی

Aug 08, 2022 | 09:08:AM
تیز ہوا،گرج چمک،بارش،محکمہ موسمیات،خوشخبری،پنجاب
کیپشن: گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے/ فائل فوٹو، گوگل سورس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) اسلام آباد، پنجاب اور بلوچستان سمیت ملک بھر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

 تفصیلات کے مطابق پنجاب میں خطہ پوٹھوہار، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، لاہور میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ ساہیوال، اوکا ڑہ، ملتان، بہاولپور، بہاولنگر، رحیم یارخان اور ڈیرہ غازی خان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان میں ژوب، بارکھان، قلات، خضدار اور لسبیلہ میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

 خیبرپختونخوا میں دیر، سوات، چترال، ایبٹ آباد، مانسہرہ، بونیر، مردان، پشاور اور کرم میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ کشمیر میں بھمبر، کوٹلی، میر پور، سدھنوتی ، پونچھ، باغ، حویلی، ہٹیاں بالا، مظفر آباد، وادی نیلم میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ میں سکھر، لاڑکانہ، جیک آباد، شہید بینظیر، دادو، میر پور خاص میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ تھر پارکر، عمر کوٹ، سانگھڑ، حیدر آباد، کراچی، ٹھٹہ اور بدین میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔